
𝕄𝕪 𝕂𝕒𝕣𝕒𝕔𝕙𝕚 𝟡𝟙 ℕ𝕖𝕨𝕤 🖋
June 12, 2025 at 02:42 PM
*𝕄𝕪 𝕂𝕒𝕣𝕒𝕔𝕙𝕚 𝟡𝟙 ℕ𝕖𝕨𝕤 🖋*
لیجنڈری مصنف، ڈراما نگار اور مزاح نگار انور مقصود نے کہا ہے کہ پاکستان میں عورتوں کے حقوق کی بہت بات کی جاتی ہے لیکن میں واحد آدمی ہوں جو گزشتہ ستر برس سے مردوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہا ہوں، ان کا ماننا ہے کہ جس ملک میں مردوں کو حقوق حاصل نہیں، وہاں عورتوں کے حقوق کی بات کیسے کی جاسکتی ہے؟ اگر مردوں کو حقوق مل جائیں تو پاکستان معاشرہ ٹھیک ہوجائے گا۔ انہوں نے مردوں کے حقوق کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جیسے مرد جو کام کرنا چاہتے ہیں، انہیں وہ کرنے دیا جائے، جو بولنا چاہتے ہیں، انہیں بولنے سے نہ روکا جائے اور انہیں آزادی سے لکھنے کی اجازت بھی ہونی چاہیے۔

👍
3