𝕄𝕪 𝕂𝕒𝕣𝕒𝕔𝕙𝕚 𝟡𝟙 ℕ𝕖𝕨𝕤 🖋
𝕄𝕪 𝕂𝕒𝕣𝕒𝕔𝕙𝕚 𝟡𝟙 ℕ𝕖𝕨𝕤 🖋
June 12, 2025 at 02:47 PM
*کراچی میں ہیوی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون،ڈرائیورزکے ڈوپ ٹیسٹ بھی کئے جا رہے ہیں* شہر قائد میں ٹریفک پولیس نے ہیوی گاڑیوں کے خلاف تاریخ کا پہلا بڑا اورمنظم کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ اس خصوصی مہم میں ڈرائیورزکا ڈوپ ٹیسٹ بھی کیا جا رہا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ وہ دورانِ سفر کسی نشہ آور چیز کے زیر اثر تو نہیں ہوتے۔ ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق اس مہم کے دوران میڈیکل لیبارٹری کا عملہ بھی پولیس ٹیموں کے ہمراہ موجود ہے، جو موقع پر ہی ڈرائیورز کے خون کے نمونے جمع کر رہا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اس کریک ڈاؤن میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اور ہر گاڑی کے کاغذات، ڈرائیونگ لائسنس، اور دیگر قانونی دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی بھی ڈرائیور کی میڈیکل رپورٹ مثبت (پوزیٹو) آئی تو اس کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔ ساتھ ہی گاڑی کے مالک کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو محفوظ بنانا اور حادثات کی شرح کو کم کرنا ہے۔ https://whatsapp.com/channel/0029Vacs6ZK8KMqiwHCPAz0A
Image from 𝕄𝕪 𝕂𝕒𝕣𝕒𝕔𝕙𝕚 𝟡𝟙 ℕ𝕖𝕨𝕤 🖋: *کراچی میں ہیوی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون،ڈرائیورزکے ڈوپ ٹیسٹ بھی کئے ج...
👍 😂 2

Comments