آواز دوست
June 11, 2025 at 07:10 PM
قلندر بابا اولیاء رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: اگر کوئی پابندی اس نے (جو حالات کا شکا ر ہے ) رضاکارانہ برداشت کی تو اس کا فائدہ اس کو ملتا ہے۔ اور وہ فائدہ اس کا انعام ہے۔ لیکن اگر کوئی مجبوراً پابندی برداشت کرتا ہے (کیونکہ اس سے مفر نہیں)، تو اس کے لیے وہی پابندی سزا ہے۔ غور طلب یہ ہے کہ وہ انعام سے تو انکار کرتا ہے اور سزا کے لیے ہر وقت آمادہ ہے اور سزا برداشت کرتا ہے۔ اس لیے کہ سزا برداشت کرنے کے لیے مجبور ہے۔ اگر وہ طرز فکر میں تبدیلی کر دے اور رضاکارانہ پابندی برداشت کر لے تو وہ سزا نہیں رہتی بلکہ انعام بن جاتی ہے یہ وہ بد عقلی ہے جو انسان کو ہمیشہ پریشان رکھتی ہے۔
Image from آواز دوست: قلندر بابا اولیاء رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:  اگر کوئی پابندی اس نے (ج...
❤️ 👍 😍 13

Comments