
Mufti Abdul Samad Abdullah
May 18, 2025 at 07:47 AM
*کسی نیک شخص سے پوچھا گیا:*
"تم اپنے دین کے ساتھ کیسے ہو؟"
*تو اس نے جواب دیا* :
"جیسے ایک لباس ہو جسے گناہ چاک کر دیتے ہیں، اور میں اسے استغفار سے رفو کرتا ہوں۔"
*کیا ہی عظیم سوال تھا، اور کیا ہی بلیغ (گہرا) جواب!*
*أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ، وَأَتُوبُ إِلَيْهِ، عَدَدَ خَلْقِهِ، وَرِضَا نَفْسِهِ، وَزِنَةَ عَرْشِهِ، وَمِدَادَ كَلِمَاتِهِ۔*
میں اللہ سے مغفرت مانگتا ہوں
جس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہی زندہ اور قائم ہے،اور میں اسی کی طرف توبہ کرتا ہوں،
اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر، اس کی رضا کے مطابق، اس کے عرش کے وزن کے برابر، اور اس کے کلمات کی سیاہی جتنی۔
*نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی مجلس میں ستر یا سو مرتبہ استغفار فرمایا کرتے تھے۔*
