روشنی کا سفر
روشنی کا سفر
June 12, 2025 at 12:45 PM
بچپن میں جامعہ کی راہ نے ماں سے جدا کیا، اب شادی کے بعد پردیس نے۔ تب بھی ماں دور تھی، اب بھی۔ * بچپن میں جب دل اداس ہوتا، امی کے سر کے چند بال پاس رکھتا۔ تنہائی میں سونگھ کر اُن کی خوشبو محسوس کرتا، چپ چاپ روتا رہتا… میں بہت روتا تھا۔ * خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کی ماں ہر وقت ساتھ ہوتی ہے۔ ہم تو ہمیشہ فاصلوں میں جیتے رہے، دعاؤں میں جیتے رہے۔ اللّٰه رب العزت سب کی ماں کو سلامت رکھے، آمین 🤍 🪶ابومحمد

Comments