
✍🏻 بولتی تحریریں📝📚📒
June 12, 2025 at 05:17 AM
🥀 *"بعد کے لیے مت چھوڑیں"*🥀
بعد کے لیے کچھ مت چھوڑیں۔
بعد میں چائے ٹھنڈی ہو جاتی ہے،
بعد میں دلچسپی ختم ہو جاتی ہے۔
بعد میں راتیں دن میں بدل جاتی ہیں،
بعد میں لوگ بڑے ہو جاتے ہیں۔
*یہی سوچ اکثر طلبہ کی ہوتی ہے — خصوصاً وہ جو MDCAT یا میڈیکل کی تیاری کر رہے ہوتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ کل سے پڑھائی شروع کریں گے، یا اگلے ہفتے بھرپور محنت کریں گے۔ لیکن سچ یہ ہے کہ "کل" اکثر نہیں آتا، اور موقع ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔ کامیابی انھی کے قدم چومتی ہے جو آج، ابھی، اسی وقت سے آغاز کرتے ہیں۔*
بعد میں ذہن میچور ہو جاتا ہے —
اور یاد رکھیں، *میچورٹی بورنگ ہوتی ہے!*
بعد میں لوگ بوڑھے ہو جاتے ہیں،
بعد میں زندگی گزر جاتی ہے۔
جب آپ کو کچھ کرنے کا موقع ملے گا،
تو *دلچسپی اور توانائی* وہ نہیں ہوگی
جو پہلے کبھی ہوا کرتی تھی۔
بعد میں تو آپ کو صرف "نہ کرنے" کا افسوس رہے گا۔ 💯
آج نیکی کریں، کل ہو سکتا ہے وقت نہ ملے۔
آج لوگوں کی مدد کریں، اللہ کو یاد کریں،
کیونکہ *بعد میں شاید فرصت نہ ہو۔*
آج دنیا میں گھومیں پھریں، خوشیاں منائیں،
زندگی انجوائے کریں،
*ہو سکتا ہے کل جسم یا حالات اجازت نہ دیں۔*
آج اپنی جائز خواہشات پوری کریں،
کیونکہ کل آپ کی زندگی دوسروں کی ضروریات میں گزر سکتی ہے۔
ہوسکتا ہے آپ کی اولاد آپ کے خواب پورے نہ کر سکے،
بلکہ وہ اپنی اولاد کی ضروریات پوری کرنے میں مصروف ہو۔
زندگی کا ہر لمحہ قیمتی ہے —
اسے "بعد" پر مت چھوڑیں،
*کیونکہ "بعد" ہمیشہ نہیں آتا۔*
🔰 *میڈیکل سے متعلق ہر اہم اپڈیٹ، معلومات، رہنمائی اور موٹیویشن کے لیے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کریں:*
https://whatsapp.com/channel/0029VaXrNYnLI8YadKAZGs02
❤️
👍
✨
♥
❤
🌸
💛
🥀
🩶
🫀
29