دین و دنیا چینل
June 11, 2025 at 03:05 AM
*عورت کا پارلر سے لیزر ٹریٹمنٹ کروانا*
سوال
کیا بیوٹی پارلر جاکر لیزر ٹریٹمنٹ (Laser Treatment)کے ذریعےعورت کا زیر ناف اور بغل کے بال صاف کروانا جائز ہے؟اگر جائز ہے تو کس حد تک کروا سکتی ہے ؟
*الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً*
واضح ہو کہ عورت کا دوسری عورتوں سے بھی اپنا ستر چھپانا لازم اور ضروری ہے ، بلا عذر شرعی کسی عورت کے سامنے ستر ظاہر کرنا شرعاً جائز نہیں ، جس سے احتراز لازم ہے ، اس لئے صورتِ مسؤلہ میں عورت کا بیوٹی پارلر جا کر لیزر ٹریٹمنٹ کے ذریعے کسی عورت سے بھی زیر ناف بال صاف کروانا ستر ہونے کی وجہ سے شرعاً جائز نہیں ، جس سے بہر صورت اجتناب لازم ہے ، البتہ بغل چونکہ عورت کے حق میں ستر نہیں ، لہذا بیوٹی پارلر میں کسی عورت کے ذریعہ بغل کے بال صاف کروا سکتی ہے، شرعاً اس میں کوئی ممانعت نہیں ۔
مأخَذُ الفَتوی
کما فی الھندیۃ : و یجوز أن ینظر الرجل الرجل الا الی عورتہ ( الی قولہ ) فنقول نظر المرأۃ الی المرأۃ کنظر الرجل الی الرجل کذا فی الذخیرۃ ( باب فیما یحل للرجل النظر الیہ ، ج 5 ، ص 327 ، ط : ماجدیہ ) ۔
و فی رد المحتار تحت : ( قولہ و یستحب حلق عانتہ ) قال فی الھندیۃ و یبتدئ من تحت السرۃ و لو عالج بالنورۃ یجوز کذا فی الغرائب و فی الاشباہ و السنۃ فی عانۃ المرأۃ النتف ( قولہ و تنظیف بدنہ ) بنحو ازالۃ الشعر من ابطہ و یجوز فیہ الحلق و النتف أولی ، و فی المجتبی عن بعضھم و کلاھما حسن ( کتاب الحظر و الاباحۃ ، ج 6 ، ص 406 ، ط : سعید ) ۔ واللہ اعلم
واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
کاپی