🌏VOICE OF TRUTH📡
June 10, 2025 at 12:35 AM
*ضلع پنجگور میں تسپ پولیس تھانے پر حملہ، تھانہ نذر آتش، اسلحہ اور وائرلیس کا سامان لے اڑے*
پنجگور: آج رات تقریباً 8:30 بجے ضلع پنجگور کے علاقے تسپ میں واقع پولیس تھانے پر نامعلوم حملہ آوروں نے حملہ کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق 20 کے قریب مسلح افراد تھانے میں زبردستی داخل ہوئے اور اندر موجود وائرلیس سسٹم، سرکاری اسلحہ اور دیگر اہم سامان اپنے ساتھ لے گئے۔
حملہ آوروں نے واردات کے بعد تھانے کو آگ لگا دی، جس کے باعث عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا گیا
👍
😢
2