🌏VOICE OF TRUTH📡
June 12, 2025 at 04:32 PM
ارباب جبار کاسی قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ملزم اسد خان کو سزائے موت سنا دی گئی۔ کوئٹہ//ضلعی کچہری کے سامنے فائرنگ کرکے ارباب جبار کاسی اور انکی صاحبزادی کو قتل کرنے والے انکے داماد کو بل آخر سزا سنا دی گئی۔ ☜ایڈیشنل سیشن جج 9 کوئٹہ غلام مصطفیٰ رونجھا نے ایف,آئی,آر 29/2019 تھانہ سول لائن کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ارباب جبار کاسی اور انکی صاحبزادی کو قتل کرنے کے الزام میں جرم ثابت ہونے پر ملزم اسد خان کو سزائے موت سنا دی جبکہ مقدمہ میں نامزد دوسرے ملزم لطیف کو شک کی بنیاد پر مقدمہ سے بری کردیا۔ ☜قتل کا یہ واقعہ کوئٹہ کے ضلعی کچہری کے سامنے پیش آیا تھا جہاں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے اعلیٰ آفیسر ارباب جبار کاسی اور انکی صاحبزادی کو انکے داماد اسد نے کچہری سے نکلتے وقت فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
❤️ 😢 2

Comments