
PTI NA-71 (PP-46 / PP-47)
May 26, 2025 at 05:16 PM
[انگریزی سب ٹائٹلز - اردو بیان]
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں قائم غیرقانونی ٹرائل کورٹ میں اپنے وکلأ، اہل خانہ اور صحافیوں سے گفتگو
21 مئی 2025 - دوسرا پیغام
- میں خیبر پختونخوا میں حالیہ ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتا ہوں جن میں معصوم شہری شہید ہوئے۔
- جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانا ایسے ہی ہے جیسے وہ خود کو بادشاہ قرار دے دیں، کیونکہ ملک میں اس وقت قانون نہیں بلکہ جنگل کا راج ہے۔
- میں واضح کرنا چاہتا ہوں: کوئی ڈیل نہیں ہوئی، اور نہ ہی کسی قسم کے مذاکرات ہو رہے ہیں۔
- مجھے خدشہ ہے کہ مودی ہماری مسلح افواج کے ہاتھوں ناکامی کے بعد مزید غیر ذمہ دارانہ اقدامات کر سکتا ہے؛ بطور قوم ہمیں چوکنا رہنا ہوگا۔
- میں اسٹیبلشمنٹ کو قومی مفاد میں مکالمے کی دعوت دیتا ہوں- ہمیں بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد کی ضرورت ہے۔
- پاکستان میں قانون کی حکمرانی ختم ہو چکی ہے۔
- میرا ٹرائل ایک مذاق ہے، جو ایک کرنل کے اشاروں پر چل رہا ہے؛ مجھے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، جن میں خاندان، وکلاء، کتابیں اور ذاتی معالج تک رسائی شامل ہے۔
#عوام_مانگے_خان_کی_رہائی
#releaseimrankhan
#subtitledbypti
❤️
😢
👍
5