RTN_BALOCHISTAN
RTN_BALOCHISTAN
June 3, 2025 at 10:08 AM
*بلوچستان مچھ میں فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر* راولپنڈی: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مچھ کے علاقے کچھی میں کارروائی کی گئی جس دوران سکیورٹی فورسز نے دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 5 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن قلات کے علاقے مارگند میں کیا گیا جہاں فتنہ الہندوستان کے ایک ٹھکانے کو تباہ کیا گیا جس میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، یہ دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔
Image from RTN_BALOCHISTAN: *بلوچستان مچھ میں فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلا...
😢 😂 ❤️ 👍 17

Comments