RTN_BALOCHISTAN
RTN_BALOCHISTAN
June 3, 2025 at 10:31 AM
*کراچی///زلزلہ۔۔۔۔گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 13 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔۔۔* *زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے ملیر جیل کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کمزور دیوار گرا کر 218 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔۔۔* *ملیر جیل اپ ڈیٹ* کراچی:ملیر جیل سے 218 قیدی فرار ہوئے جن میں سے 80 کو پھر گرفتار کرلیا گیا ملیر جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زلزلے کے دوران نقصان سے بچنے کے لیے قیدیوں کو بیرکوں سے باہر بٹھایا گیا تھا، جیل کے گیٹ پپر 700 سے ایک ہزار قیدی جمع ہوئے ۔ ہنگامہ آرائی کے دوران ایک قیدی ہلاک، 5 زخمی ہوئے، 3 ایف سی اور 2 جیل پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں، پولیس، رینجرز اور ایف سی نے ملیر جیل کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ، آئی جی جیل خانہ جات، ڈی آئی جی جیل کا کراچی ملیر جیل کا معائنہ، ذرائع کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران قیدیوں نےجیل پولیس اہلکاروں پر تشدد بھی کیا۔ قیدیوں نے جیل میں پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیا، پولیس اور قیدیوں کی جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ملیر جیل اور اطراف میں پولیس کا آپریشن جاری ہے۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد شمریز نے بھی ملیر جیل کا دورہ کیا دو سو اٹھارہ مفرور قیدیوں میں سے 80 پکڑے گئے ۔ جیل بغاوت پر قابو پانے میں ایس ایس یو اور ایف سی بھی موجود رہی
😂 2

Comments