RTN_BALOCHISTAN
June 4, 2025 at 07:13 AM
یمن کے حوثی جنگجوؤں نے تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ کو ایک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن سے اسرائیل کی جانب داغا گیا میزائل روک لیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ملک کے کچھ علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے تھے۔
دوسری طرف حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساری کا کہنا ہے کہ: ’یمنی مسلح افواج کی میزائل فورس نے یافا کے علاقے میں ایئرپورٹ کو ایک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔‘
انھوں نے دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی ’کامیابی سے مکمل ہوئی‘ اور ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔