
RTN_BALOCHISTAN
June 10, 2025 at 01:05 PM
وفاقی بجٹ اور سرکاری ملازمین کا احتجاج:
آج اسلام آباد میں ہزاروں سرکاری ملازمین وفاقی بجٹ کے موقع پر سڑکوں پر ہیں۔ ان کا احتجاج صرف اپنے حق کے لیے ہے، کوئی سیاسی ڈرامہ نہیں۔
اکثر سرکاری ملازمین کو صرف بنیادی تنخواہ، ہاؤس رینٹ اور میڈیکل الاونس جیسے معمولی فوائد میسر ہیں، وہ بھی دس سال کے پرانے ریٹس پر۔
مثلاً:
ہاؤس رینٹ 2008 کے کرایوں کے مطابق
میڈیکل 2010 کے میڈیسن ریٹ پر
کنونس 2011 کے پٹرول کی قیمت کے حساب سے
اس کے علاوہ کوئی یوٹیلٹی الاونس، کوئی مہنگائی الاونس نہیں
مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے
آٹا، چینی، پیٹرول، بجلی، گیس ہر چیز مہنگی ہو چکی ہے ادویات پٹرول وغیرہ کی قیمتوں میں سالانہ دو سو سے زیادہ اضافہ لیکن ایک عام سرکاری ملازم کی تنخواہ وہیں کی وہیں ہے۔
ایک استاد، کلرک، پولیس اہلکار یا نرس پولیو ورکرز ان سب کی تنخواہیں گھر کے خرچ، بچوں کی تعلیم، علاج اور کرایہ پورا نہیں کر سکتیں۔
دوسری طرف؟
وفاقی وزراء، مشیروں اور اعلیٰ بیوروکریٹس کی تنخواہوں، مراعات اور پروٹوکول میں ہر سال بے دریغ اضافہ ہو رہا ہے – گاڑیاں، بنگلے، سیکیورٹی، غیر ملکی دورے سب کچھ عوام کے ٹیکس پر!
کیا یہ انصاف ہے؟
جن پر ملک چلانے کی ذمہ داری ہے، وہ تو اشرافیہ کی مراعات میں اضافہ کرتے ہیں، مگر جن کے سہارے ادارے چلتے ہیں، اُن کی چیخیں بھی نہیں سنی جاتیں۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں:
مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں معقول اضافہ کیا جائے۔
تمام ملازمین کو یکساں سہولیات اور مراعات دی جائیں۔
بجٹ عوام دوست ہو، صرف اشرافیہ کا نہیں!
یہ آواز صرف ملازمین کی نہیں، پوری محنت کش قوم کی آواہے.اسلئے قوم کوسرکاری ملازمین کابھرہورساتھ دیناچاہئیے...
#سرکاری_ملازمین #احتجاج #وفاقی_بجٹ2025 #تنخواہیں #مہنگائی #انصاف_کا_مطالبہ