دور حاضر کے فتنے
May 28, 2025 at 09:12 AM
#یوم_تکبیر ہم نے ۲۸ مئی کو یومِ تکبیر تو قرار دے دیا، لیکن اللہ تعالیٰ کو نہ اپنی سیاست میں بڑا مانا، نہ خارجہ پالیسی میں، نہ معیشت میں اور نہ ہی معاشرت میں۔ ہماری سیاست مغرب سے درآمد کردہ جمہوریت ہے۔ خارجہ پالیسی میں غزوۂ ہند ٹرمپ کی ایک کال پر معطل ہو جاتا ہے، امریکہ ہمارا دوست ہے حماس و طالبان عملاً و حقیقتاً ہمارے دشمن ہیں۔ معیشت ہماری اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے خلاف اعلانِ جنگ یعنی سود ہے۔ معاشرت میں دو دن قبل پی ایس ایل کی تقریبات میں ہونے والی عریاں محفلِ رقص ہے۔ زنا جائز اور ۱۸ سال سے کم عمر کا نکاح قانوناً حرام ہے۔ جس نے ہمیں ایٹم بم بنا ‏کر دیا اس کو ہم نے نظر بند و رسوا کیا۔ عافیہ صدیقی کو ہم نے بیچ کھایا۔ متاسفانہ... یومِ تکبیر پر ہمارا جوش و خروش نعرے لگانے، جلوس نکالنے اور اب سوشل میڈیا پر پوسٹیں کرنے سے، ذات و اجتماع میں ’ذاتِ اکبر ﷻ‘ کی شریعت کو عملاً بڑا سمجھنے اور نافذ کرنے کی طرف نہ بڑھ سکا۔ (معین الدین شامی)

Comments