دور حاضر کے فتنے
June 8, 2025 at 03:21 AM
ہم کراچی کے نہ دِلی کے نہ ڈھاکہ والے
ہم مسلمان ہیں آقا و صحابہ والے
ملک و ملت پہ مقدم ہے نبی کی اُمت
فکرِ بوذر ہے پَر انداز حذیفہ والے
دل سے دنیا کی محبت کو نکالا ہم نے
داعیِ دین ہیں ہم لوگ ہیں آقا والے
یہ جہاں دیکھ لے افغاں کے مسلماں کی طرح
خدمتِ دین کو نکلیں گے اُڑیسہ والے
فضلِ رحمان ہے رحمان کے سچے بندے
ہند میں رہتے ہوئے مسجدِ اقصی والے
سرحدوں سے ہمیں کیا لینا و دینا ہدہد
جگ ہے اللہ کا ہم لوگ ہیں اللہ والے
#ہدہد_الہ_آبادی