
ذرائع ابلاغ اسکین گروپ Zara e Eblagh Scan Group
June 9, 2025 at 10:54 AM
میڈلین کو روک دیا گیا۔۔۔۔
✍: - تابش سحر
غزہ میں جاری جارحیت، خونریزی اور ظلم و زیادتی کے خلاف قائم بین الاقوامی اتحاد "فریڈم فلوٹیلا" کی کشتی "میڈلین" جو امدادی سامان لے کر اطالوی جزیرے سسلی سے غزہ کی جانب چلی تھی بالآخر روک دی گئی۔ میڈلین پر مشہور سماجی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی دیگر انسانیت نواز کارکنان کے ساتھ سوار تھی، اس بحری سفر کا مقصد اسرائیلی محاصرہ توڑ کر بھوک و پیاس سے دم توڑ رہے فلسطینی عوام تک امدادی سامان پہنچانا تھا۔ کارکنان جوش و جذبے سے معمور تھے اور اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر نکلے تھے کیوں کہ گزشتہ سال بھی شیطانی کارندوں نے ایسی کاوش ناکام بنادی تھی، حال ہی میں یورپی ممالک کے وفد پر بھی حملہ کیا گیا تھا اور غاصبین کی تاریخ جنگی جرائم سے بھری پڑی ہے سو میڈلین پر حملہ متوقع تھا۔ میڈلین اندھیرے میں امید کی ایک کرن بنا کر رواں دواں تھا جیسے جیسے وہ غزہ کے قریب پہنچ رہا تھا ویسے ویسے امداد کی راہ بنتی نظر آرہی تھی ادھر شیطانی کارندوں نے اعلان لر رکھا تھا کہ ہم ایسی کسی کشتی کو
محاصرہ توڑنے کی اجازت نہیں دیں گے اور پھر بالآخر پوری ڈھٹائی اور بےشرمی کا ثبوت دیتے ہوے میڈلین کو روک دیا گیا، تمام ہی سماجی کارکنان کو اغواء اور امدادی اشیاء کو ضبط کرلیا گیا ہے اور یوں ظالموں نے اپنی جنگی جرائم کی تاریخ میں ایک اور سیاہ باب کا اضافہ کرلیا۔
میڈلین کو روک کر صہ*یون*یوں نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ عالمی دہشت گردی میں سب سے نمایاں مقام رکھتے ہیں، بھوک و پیاس سے دم توڑنے والی عوام کی انہیں کوئی فکر نہیں وہ اپنے مذموم مقاصد کی حصولیابی درندوں کی سطح سے بھی نیچے اترگئے ہیں۔ جنگی اصول و ضوابط کی انہیں کوئی پرواہ نہیں، وہ عالمی وفود پر حملہ کرتے ہیں، ایمبولنس کو نشانہ بناتے ہیں، اسپتالوں کو دھماکوں سے اڑاتے ہیں، اس وقت فلسطینی عوام کو بدترین محاصرہ کا سامنا ہے ایسے میں میڈلین کو روک کر اسر*آئیل نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ بےغیرتی اور درندگی سے بالکل بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ امدادی کشتی مغربی دنیا سے چلی تھی اور سارے اسلامی ممالک خاموش تماشائی بنے بیٹھے تھے جیسے ان کی نظر میں یہ کارِ عبث ہوں، اسلامی ممالک کی مجرمانہ غفلت و جمود، امریکہ کی پشت پناہی اور دنیا بھر کے یہو*دیوں کی اعانت نے مسئلہ فلسطین کو اس بدترین سطح پر پہنچادیا ہے۔
اچھی بات یہ ہے کہ ظالموں کا حقیقی چہرہ دنیا بھر کے انصاف پرستوں نے دیکھ لیا اور دیکھ رہے ہیں، میڈلین انصاف پرستوں ہی کی ایک کاوش تھی اور امید کرتے ہیں کہ ایسی کاوشیں جاری رہیں گی اور عوام ہی ظالم حکمرانوں کی آنکھیں کھولیں گی۔ گریٹا تھنبرگ اور ان کے تمام رفقاء کا شکریہ، ان کی کوششیں رائیگاں نہیں جائے گی۔۔۔۔۔