Nigarishat Book Store
May 26, 2025 at 04:42 AM
کتاب کا نام : مثالی انگلش ریڈر
تصنیف: مفتی محمد سجاد حسین قاسمی
استاذ دارالعلوم وقف دیوبند
تین جلد مکمل
قیمت مع ڈاک خرچ_
__________________________
#مثالی انگلش ریڈر،انگریزی زبان کا ایک اہم سرمایہ
حماد نعمانی قاسمی
انگریزی زبان دنیا کی سب سے مقبول و معروف زبان ہے تقریبا پوری دنیا میں یہ زبان بولی اور سمجھی جاتی ہے،اور اس زبان سے واقف ہونا وقت کی ایک اہم ضرورت بن چکی ہے،مدارس اسلامیہ میں بھی انگریزی زبان کے تئیں بیداری آئی ہے،کئی مدارس میں انگریزی زبان پڑھائی جارہی ہے اور بہت سے ادارے کے فضلا دینی علوم کی تکمیل کے بعد انگریزی زبان سیکھنے کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں،ایسے فضلاء کی تعداد سال در سال بڑھتی جا رہی ہے۔
لمبے عرصے سے اس بات کی کمی محسوس کی جارہی تھی کہ انگریزی زبان اور اس کے قواعد پر مشتمل ایک ایسی کتاب ترتیب دی جائے جو مدارس کے طلبہ اور فضلاء کے لیے یکساں طور پر مفید اور نافع ہو،اسی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے استاد محترم مفتی سجّاد حسین قاسمی (استاذ دارالعلوم وقف دیوبند) نے "مثالی انگلش ریڈر" نامی کتاب ترتیب دی ہے،درجنوں انگریزی کتابوں سے انہوں نے عطر کشید کر کے اس کتاب میں جمع کر دیا ہے،روزمرہ کی تعبیرات اور محاورات نے اس کتاب کی رونق میں مزید اضافہ کر دیا ہے،الفاظ و معانی کے ذخیرے نے اس کے قد کو اور بالا کردیا ہے۔
انگریزی زبان و ادب کے شائقین سے امید ہے کہ وہ اس کتاب کو ہاتھوں ہاتھ لیں گے اور اسے اپنی آنکھوں کا سرمہ بنائیں گے۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو قبولیت عامہ سے نوازے۔
رابطہ نمبر
8791519573
واٹس ایپ گروپ-
https://chat.whatsapp.com/B9BV8AjoNQr5hR1LnhmG8T
ٹیلی گرام لنک
https://t.me/+lQuQySlNGXk2Nzk1