Nigarishat Book Store
Nigarishat Book Store
June 1, 2025 at 03:55 PM
#“نگارشات” والے عبدالرحمان بھائی! کتابیں پہنچیں،اور جیسی پہنچنی چاہیے تھیں ویسی ہی پہنچیں۔ تراش نہ خراش،مڑی ہوئی نہ دبی ہوئی، گیلی نہ پھٹی ہوئی، میلوں کا سفر طے کرنے بعد بھی سفر کے آثار سے پاک، گرد نہ مٹی، دھول نہ غبار، صاف اور شفاف، چہار جانب سے تحفظ فراہم کرتے گتوں اور لفافوں میں ملفوف و ملبوس، چم چم کرتی اور نگاہوں کو سرور بخشتی ہوئی، کتابوں کی فکر اور ان کے خیال و پرواہ کی یہ ادا پسند ہی نہیں آئی، دل میں گھر کر گئی،سو جی چاہا کہ -رواروی میں ہی سہی- تاثرات (خواہ مختصر ہی ہوں) سے آگاہ کر دیا جائے کہ شکایتیں جب نقد ہوتی ہیں تو بھلا ستائشوں کو ادھار کیوں رکھا جائے؟ “نگارشات” کے اہتمام تلے چھپنے والی کتاب “قلمی چہرے” گوکہ پہلے پڑھ رکھی تھی، مگر اب دیکھا تو طباعت، کاغذ، ترتیب، تزئین؛ سب نے اپنی جانب متوجہ کیا، اور محسوس ہوا کہ دیوبند کے کتب خانے جو غیر معیاری طباعت،ہلکے کاغذ اور سستی ڈیزائننگ کے لیے بدنام ہیں، اسی دیوبند میں آپ جیسے با توفیق ناشر بھی ہیں، جو کتابوں کی معنوی خوبیوں کے ساتھ ساتھ قاری کے جمالیاتی ذوق کی تسکین کا سامان بھی بہم پہنچا رہے ہیں۔ آپ کے توسط سے عبدالعلیم الاعظمی صاحب کی کتاب: ”حماس اسرائیل جنگ: حقائق و شواہد” بھی موصول ہوئی۔کتاب پڑھی نہیں جا سکی ہے، مگر مشمولات کی فہرست اور چیدہ چیدہ مطالعے کے بعد یہ لگا کہ کتاب پر خوب محنت کی گئی ہے، اور کہیں سے کچھ کہیں کچھ کر کے یہ درہائے شاہوار جمع کیے گئے ہیں، باتیں ٹھوک بجا کے کہی گئی ہیں اور با حوالہ ہیں،زبان بھی اچھی ہے اور جتنا پڑھا، اسلوب بھی اچھا لگا۔ کتاب کے سرورق سے لےکر طباعت و ترتیب تک؛ سب کچھ ہی دل کش و دل آویز لگے، خدا کرے کہ مکمل پڑھنے اور پڑھ پانے کی فرصت و توفیق بھی اپنے حصے میں آئے۔ اعظمی صاحب کی خوش گمانیوں پر صدقے! کہ انہوں نے کتاب بھجوائی، ان کا شکر گزار ہوں۔ آپ نے اس تجارت کو جس خوش سلیقگی سے سنبھالا ہے، آپ قابل تبریک ہیں، حسرت موہانی کا ایک مستعار مصرع: ترے جنوں کا خدا سلسلہ دراز کرے! آپ کے حوصلوں کی نذر ہے، کہ یہ مصرع میری آرزو بھی ہے، دعا بھی ہے اور خواہش بھی۔ #احمد بن نذر
👍 2

Comments