💫 سنہـــــرے اقـوال چینــل 💫
💫 سنہـــــرے اقـوال چینــل 💫
June 8, 2025 at 04:55 AM
*_اھم معلومات____*👇 *_سائنسی لحاظ سے گائے اور بھینس کا فرق :_* *_1-شعور کا فرق :_* گائے نفاست پسند ہوتی ہے. اپنے ہی پیشاب اورگوبر سے دور بیٹھتی ہے. بھینس گوبر اور پیشاب سے پرہیز نہیں کرتی.. گائے اگر دوڑ رہی ہو اور کوئی بچہ پیروں تلے آجائے تو پاؤں اٹھا لیتی ہے جب کہ بھینس کچل دیتی ہے.. گائے کو چار پانچ کلومیٹر دور چھوڑ آئیں وہ گھر واپس آجاتی ہے جب کہ بھینس ایک کلومیٹر دوری پر بھٹک جاتی ہے.. گائے اپنے مالک کے لئے پورا دودھ ریلیز نہیں کرتی کچھ دودھ بچھڑے کے لئے بچا کر رکھتی ہے.. بھینس اپنا پورا دودھ ریلیز کردیتی ہے.. بچے کے لئے کچھ نہیں بچاتی.. اگر دس بھینسیں باندھ کر ان کے بچھڑوں کو چھوڑ دیا جائے تو ایک بچہ بھی اپنی ماں کو نہیں پہچان پاتا ۔ لیکن گائے کا بچھڑ سو گایوں کے درمیان بھی اپنی ماں کو پہچان سکتا ہے۔ 2- تخلیق کا فرق : بھینسیں دو قسم کی ریورائن اور دلدل کی ہوتی ہیں ان کے کروموزوم کی تعداد بالترتیب 50 اور 48 ہے۔ جبکہ گائے کا کروموزوم کا نمبر 60 ہے ( 58 آٹوزوم اور 2 جنسی کروموسوم ) بھینس سورج کی تپش کو برداشت نہیں کر سکتی اس لئے وہ پانی میں نہاتی اور کیچڑ میں لوٹتی ہے.. جب کہ گائے مئی جون کی حدت کو بھی برداشت کر لیتی ہے۔ گائے کا دودھ ہلکا اور کم چکنائی والا ہوتا ہے اس لئے شوگر کے مریض کو نقصان نہیں کرتا جب کہ بھینس کا دودھ گاڑھا اور چکنائی سے بھرپور ہوتا ہے جو نقصان کرتا ہے.. گرم کرنے پر بھینس کے دودھ سے غذائی اجزا بخار بن کر اڑ جاتے ہیں. جب کہ گائے کا دودھ کتنا ہی گرم کردیا جائے اس کے غذائی اجزاء باقی رہتے ہیں.. اسی طرح گائے اور بھینس میں سائز، رنگ اور سینگوں کا بھی فرق ہے.. بلکہ گائے کی گردن کے نیچے سر سے سینے تک چمڑے کا ایک مالا لٹکتا نظر آتا ہے.. بھینس کی گردن میں ایسا کوئی مالا نہیں ہوتا.. ایک اور اہم بات بیل اور بھینس یا بالعكس سے افزائش نسل ممکن نہیں خلاصہ کلام یہ ہے کہ سائنسی لحاظ سے دونوں ایک جنس کے نہیں ہیں بلکہ دو الگ الگ جنس ہیں... Qoura.Com سے منقول ~ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ~🌀🫐
👍 💯 ❤️ 🌹 😢 🤝 24

Comments