🪶 عاⷩٸᷤــͥـⷽــش مـحــمد
🪶 عاⷩٸᷤــͥـⷽــش مـحــمد
June 11, 2025 at 02:32 PM
میں نے چلچلاتی دھوپ میں تپتے سورج کے نیچے ایک باریک سی چادر والے خیمے کی تصویر روان احمد کو بھیجتے ہوئے سوال کیا وہاں موسم کیسا ہے آج ؟؟؟ اسکا جواب سن کر میرا دل انتہائی زخمی سا ہو گیا ہے کہنے لگی ۔۔۔ عائش ۔۔ کاش ہمارے پاس یہ خیمہ ہوتا ۔۔۔ حیران ہوکر پوچھا تمہارے پاس کونسا خیمہ ہے تو ایک خیمے کی تصویر بھیجی جس کی چھت کے سوراخوں سے سورج کی روشنی جگہ جگہ سے جھانک رہی تھی ۔۔ اور اس میں ان کے خاندان کے انیس افراد رہ رہے تھے ۔۔۔۔۔۔ ایک ہی زمین پہ رھنے والوں کی خواہشات میں کتنا فرق ہے نا ؟؟؟۔۔۔ ہم محلات کی اور وہ بہتر خیمے کی خواہش کر رہے ہیں ۔۔۔۔🥀 میری کوشش ہے ان شاءاللہ جلد روان احمد کے لئے اس کی خواہش کے مطابق بہتر خیمے کا انتظام کر لیا جائے واللہ المستعان 🪶عاⷩٸᷤــͥـⷽــش محمـد
Image from 🪶 عاⷩٸᷤــͥـⷽــش مـحــمد: میں نے چلچلاتی دھوپ میں تپتے سورج کے نیچے ایک باریک سی چادر والے  خیمے...
😢 ❤️ 👍 🙏 163

Comments