Kanzul Hidaya
May 18, 2025 at 12:02 PM
شیخ عبداللہ میقاط رحمه الله ہوگئے 🥺
آپ کو یاد ہوگا پچھلے برس قدس میں ان کی اس لائبریری کو جو پانچ ہزار کتب ہر مشتمل تھی اسرائیلی ظالموں نے جلا دیا تھا آج شیخ بھی شہید کر دیے گئے!
شیخ کہا کرتے تھے یہ جو لائبریری آپ کے سامنے ہے،
میں نے اسے کتاب بہ کتاب، بلکہ مبالغہ نہ ہو اگر کہوں کہ کتابچہ بہ کتابچہ اور ورق بہ ورق، سن 2001ء میں جمع کرنا شروع کیا تھا۔
میں اپنی ذاتی جیب خرچ سے کتاب یا کتابچہ خریدتا، یونیورسٹی جاتا اور واپس پیدل آتا، بلکہ بعض اوقات کتابیں خریدنے کے لیے قرض بھی لیتا تھا۔
مجھے تمام کتابوں کے نام اور ہر کتاب کے جلدوں کی تعداد یاد تھی، اور میں ہر کتاب کی جگہ جانتا تھا بغیر کسی نمبرنگ یا کسی ڈیوائس کے، حالانکہ کتابوں کی تعداد پانچ ہزار (5000) سے بھی تجاوز کر چکی تھی۔
ہر کتاب، بلکہ ہر ورق کا میرے ساتھ ایک قصہ تھا۔ یہ لائبریری میرا ایک حصہ بن چکی تھی، میری روح، میری تنہائی کی مونس۔
میں روزانہ پندرہ گھنٹے سے زائد مطالعہ کرتا، صرف نماز کے لیے اٹھتا.اسی لائبریری میں میں نے اپنی جامعاتی تحقیق لکھی، ماسٹر اور پی ایچ ڈی کا مقالہ بھی۔
یہ لائبریری طلبۂ علم کے لیے ہمیشہ کھلی رہتی، وہ گھنٹوں بیٹھتے، اور میں ان کی موجودگی میں سب سے خوش نصیب انسان ہوتا۔
جسے بھی میری ضرورت ہوتی، وہ مجھے لائبریری میں ہی پاتا، کیونکہ میں وقت، اہل و عیال، اور مال میں برکت وہیں محسوس کرتا تھا۔
جب میں اپنی لائبریری کے بارے میں بات کرتا ہوں، جس کا میں نے نام رکھا تھا "منارۃ العلم الشرعي"، تو میرے الفاظ ختم نہیں ہوتے۔
لیکن اب اب وہ لائبریری راکھ بن چکی ہے۔
قبضے والوں نے اس میں داخل ہو کر اسے جلا دیا، تباہ کر دیا، اور ہر وہ خوبصورت لمحہ برباد کر دیا جو میں نے اس میں گزارا تھا وہ اندر گھسے، اسے جلا دیا
اللہ کی قسم! نہ ایک ورق بچا، نہ کوئی الماری، نہ میز، نہ کرسی، نہ پرنٹر، نہ کوئی چیز جس سے میں اپنے دل کو تسلی دے سکوں۔
میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مجھے اس سے بہتر لائبریری عطا فرمائے۔میرا گھر تباہ ہوا، ہماری زمین روندی گئی، والدین کا گھر جلا دیا گیا،لیکن اللہ گواہ ہے، ان چیزوں کا مجھے افسوس نہیں۔
مجھے پورا یقین ہے کہ یہ سب کچھ اس سے بھی بہتر حالت میں لوٹے گا، ان شاء اللہ۔
مجھے صرف اپنی لائبریری پر افسوس ہے جو میری دل کی راحت اور میری روح تھی!
(شیخ عبداللہ میقاط رحمہ اللہ)
آج شیخ بھی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے اب جنت میں اس سے دوگنی خوبصورت لائبریری میں ہونگے!
وقار احمد
😭
😢
5