Kanzul Hidaya
Kanzul Hidaya
June 7, 2025 at 12:33 AM
جب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹے اسمعیل کی گردن پہ چھری چلائی تو جنت سے ان کی جگہ دنبہ لا کر لٹا دیا گیا ۔ یہ ادا رب کو اتنی بھائی کہ قیامت تک کے لیے یہ سنت قرار دے دی گئی۔ آج کروڑوں لوگ اس سنت پر عمل کرتے ہیں لیکن اس سنت کے وجود میں آنے سے قبل باپ بیٹے (ابراہیم و اسمعیل علیہما السلام) کی گفتگو کو نہیں یاد کرتے ، جبکہ وہی گفتگو اس قربانی کی اصل روح ہے ، اسی روح اور کردار کو زندہ کرنا اس قربانی کا اصل مقصد ہے ، اہل غز^ہ میں وہ روح زندہ ہے ، چنانچہ آج بھی جب ساری دنیا دنبے بکرے قربان کر رہی ہے تو وہاں اسمعیل علیہ السلام کی نسل حقیقت میں اپنی قربانی پیش کر رہی ہے ، خدا انھیں استقامت عطا فرمائے اور فتحیاب فرمائے ۔
❤️ 👍 💓 💯 😢 🤲 11

Comments