
Gwadar Speaks
June 5, 2025 at 01:23 PM
نوشکی میں ہونے والا احتجاج ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی ایک اور ناکام کوشش تھی۔ غنی بلوچ، جو متنازعہ نظریات کے حامل اور قوم پرست تنظیم سے وابستہ تھے، ان کی گمشدگی کو ایک بار پھر ریاست کے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
حقائق یہ ہیں کہ غنی بلوچ جیسے افراد کو اغواء کر کے غائب کرنے کے پیچھے بی ایل اے جیسے شدت پسند گروہ ہوتے ہیں، جو فتنۃ الہند کے آلہ کار بن کر بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ ان کا پرانا وتیرہ ہے کہ خود کارروائی کریں، اور پھر الزام ریاستی اداروں پر ڈال کر معصوم عوام کو گمراہ کریں۔
یہ قابل افسوس ہے کہ ہر بار جب کوئی مشکوک شخص منظر سے غائب ہوتا ہے، تو ریاستی اداروں پر انگلی اٹھا دی جاتی ہے، بغیر کسی ثبوت اور تحقیق کے۔ وقت آ گیا ہے کہ قوم ایسے عناصر کے اصل چہرے کو پہچانے جو باہر کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔
گوادر سپیک

👍
❤️
3