Gwadar Speaks
Gwadar Speaks
June 9, 2025 at 07:59 PM
چین نے حالیہ پاک بھارت مئی جھڑپوں کے بعد ایک انتہائی اہم اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے بھارت کو نایاب زمینوں کی معدنیات (Rare Earth Minerals) کی برآمدات مکمل طور پر بند کر دی ہیں۔ یہ معدنیات الیکٹرک وہیکلز، اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کی صنعتوں میں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں، اور چین اس وقت ان پر عالمی سطح پر اجارہ داری رکھتا ہے۔ اس فیصلے سے بھارت کی ای وی اور ٹیکنالوجی کی صنعت کو شدید دھچکا لگنے کا امکان ہے، جو ان وسائل پر بڑی حد تک انحصار کرتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئی کشیدگی کو جنم دے سکتا ہے، اور بیجنگ کی جانب سے بھارت کی معیشت کو نشانہ بنانے کی کھلی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ *گوادر سپیکس*
Image from Gwadar Speaks: چین نے حالیہ پاک بھارت مئی جھڑپوں کے بعد ایک انتہائی اہم اور جارحانہ ق...
👍 ❤️ 😂 🙏 7

Comments