Gwadar Speaks
Gwadar Speaks
June 11, 2025 at 11:50 AM
خوارج کا وحشیانہ حملہ، غریب دوکانداروں کا مال لوٹ کر "مالِ غنیمت" قرار دے دیا ڈی آئی خان میں دہشتگردی کا ایک اور اندوہناک واقعہ پیش آیا، جہاں فتنہ خوارج نے کوئی بہاراں کے علاقے میں مقامی غریب دکانداروں کا تجارتی سامان لے جانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق یہ گاڑی تیرازئی کے دوکانداروں کے لیے مال لے کر جا رہی تھی، جسے راستے میں روک کر لوٹا گیا۔ عینی شاہدین اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ان دہشتگردوں نے نہ صرف تجارتی سامان چھینا بلکہ اسے "مالِ غنیمت" قرار دے کر آپس میں تقسیم بھی کر لیا۔ یہ وہی سوچ ہے جو ماضی کے خوارج اور ڈاکوؤں کی ہوا کرتی تھی، جو عام شہریوں کے مال پر ڈاکہ ڈال کر اپنے عمل کو جائز قرار دیتے تھے۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کوئی بہاراں کے قریب پیش آیا، جہاں کے دوکانداروں کو سخت مالی نقصان پہنچا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ فتنہ خوارج اپنی پرانی روش پر قائم ہیں، اور اب بھی معصوم عوام کا مال لوٹ کر اپنی جھوٹی جنگ کو "مقدس" ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
😢 👍 😂 7

Comments