
فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍
May 29, 2025 at 10:07 AM
⌛✨ خاموش پیغام: ✨👇
قاسم اور شمشاد کا دردناک مکالمہ: 👇
قاسم نے اپنے پرانے ہم سبق شمشاد سے بڑے نرم اور محبت بھرے انداز میں پوچھا:👇
بھائی شمشاد! یاد ہے جب آپ درسِ نظامی کی ابتدائی جماعتوں میں تھے،
میں نے تم سے کہا تھا کہ:
اگر سچے عالمِ دین بننا چاہتے ہو تو:👇
انوارِ شریعت، قانونِ شریعت، بہارِ شریعت، احکامِ شریعت، فتاویٰ رضویہ شریف جیسی عظیم دینی کتابیں ضرور خرید لینا۔
مگر آج کئی سال گزر گئے...
تم نے ایک بھی کتاب نہیں خریدی!
آخر کیوں؟😭
شمشاد نے سر جھکایا،
شرمندگی سے پانی پانی ہوگیا، اور بولا:👇
قاسم بھائی... پیسہ نہیں ہے۔
قاسم نے نرمی سے پوچھا:👇
اچھا، یہ بتاؤ:👇
یہ کرتا کتنے کا ہے؟
جبہ کتنے کا ہے؟
جوتے کی قیمت کیاہے ؟
اور یہ قیمتی موبائل؟
شمشاد نے بتایا:👇
📌 کرتا: ₹2000
📌 جبہ: ₹6000
📌 جوتے: ₹2500
📌 موبائل: ₹35000
✅ کل: ₹45500
قاسم کی آنکھوں میں آنسو آ گئے، دل بھر آیا، اور وہ دھیمی مگر درد بھری آواز میں گویا ہوا:👇
افسوس صد افسوس! 😭
علمِ دین کے نام پر ایک کتاب تک نہ خریدی،
دس سال مدرسے کی زندگی، والدین کے لاکھوں روپے، ہزاروں دن...
اور بہارِ شریعت بھی نصیب نہ ہو سکی!😭
تو پھر تُو امت کو کیا سکھائے گا؟😭
کیسے راہ دکھائے گا؟😭
جب علم کی بات ہو تو پیسہ نہیں،😭
اور جب فیشن کی بات ہو تو جیب کھل جاتی ہے، 😭
تو سمجھ لو:❗️👇
ظاہری شان بچ گئی،
دین کی روح دفن ہو گئی!😭
💔 المیہ یہ ہے کہ:👇
آپ نے دینی تعلیم کو مزاق سمجھ لیا، 😭
فارسی کی پہلی کی ترکیب نہیں آتی،😭
عربی کا ترجمہ نہیں ہوتا،
مسائلِ شریعت سے ناآشنا،😭
لیکن موبائل، فیشن، اور دکھاوا پورے جوبن پر ہے!
ایسے طالبِ علم سے کیا امید کی جائے؟😭
جو کتابوں سے دور، اور نمائش کے قریب ہو؟
جو علم سے خالی، مگر لباس سے بھرا ہو؟
📚 نصیحت برائے تمام طلبہ:👇
🟢 تیرا اصل ہتھیار "کتاب" ہے
🟢 تیرا اصل زیور "علم" ہے
🟢 تیری اصل شان "دین کی خدمت" ہے
علم کو گلے لگاؤ!
کتابوں سے عشق کرو!
جبھی امت کو روشنی ملے گی۔
🤲 دعا:🤲
یا اللہ! ہمیں دکھاوے کے رنگ و روپ سے نہیں،
علمِ دین کے نور سے مزین فرما!
ہمیں سچا طالبِ علم بنا دے،
جو کتابوں میں جیتا ہو،
دین کے درد میں روتا ہو،
اور امت کو حق کا راستہ دکھاتا ہو۔
آمین یا رب العالمین 🌹
راقم: ✍️✍️✍️
محمد عمار رضا سنی حنفی قادری رضوی پلاموی
یکم ذی الحجہ 1446ھ، پنجشنبہ
🍀🍀خوش خبری: 🌺🌺
📚📁درسِ بہارِ شریعت 📚📚
📚📚ایمان افروز سبق 📔📔
کب؟ رات ساڑھے آٹھ بجے ✅
کہاں؟ ٹیلی گرام پر ✅
کس چینل پر ؟؟؟ 👇👇👇
سنی رضوی لائبریری 📱
فیس بھی ہے؟ ⁉️⁉️⁉️
نہیں! نہیں! نہیں ‼️‼️‼️✅
بالکل فری کورس ✅✅✅
گزارش::: ❤️❤️❤️
اس چینل کا لنک اپنے دوستوں تک ضرور پہنچائیں، لنک یہ ہے: 👇
https://t.me/Sunni_Razavi_Library/9847
🍀🍀🌼🌼🌸🌸🌺
📱🔴🔴📱🔵🔵🟣📱
🤲
❤️
👍
😭
😔
😢
🌹
💔
21