فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍
فیضان اعلیٰ حضرت، ردِّ وہابیہ، دیابنہ، اردو، عربی تحریر ✍
June 6, 2025 at 01:13 AM
🔴🔴اکثر ائمۂ مساجد و مقررین کا حال: 👇 حضور شارحِ بخاری، خلیفۂ مفتیِ اعظم ہند، حضرت علامہ مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ (1421ھ، 2000ء) فرماتے ہیں:👇 بہت سے ائمہ مساجد حتیٰ کہ حفاظ و قرا، علما، طہارت، غسل وضو، اور نماز کے فرائض و واجبات کی ادائیگی میں ایسی غلطیوں کے مرتکب ہیں کہ جس سے نماز فاسد یا مکروہ ہو جاتی ہے۔ بلکہ قرآن مجید کی صحیح قراءت بھی نہیں کر پاتے، مثلا: 👇 ذال، ظا اور زا، س ، ص اور ث ، الف اور عین، ہ اور ح، اور، ضاد کو،  کما حقہ ادا نہیں کر پاتے۔ بہت سے ائمہ مساجد ایسی غیر شرعی باتوں کے مرتکب ہوتے ہیں جس کی وجہ سے فاسق ہو جاتے ہیں اور ان کے پیچھے نماز مکروہ ہوتی ہے۔ اور اب لوگ خودسر، ناخدا ترس ہو چکے ہیں کہ بتانے پر دشمن ہو جاتے ہیں۔ یہیں حضرت حافظ ملت رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کا واقعہ ہے کہ ایک ایسے شعلہ بار مقرر جو پیر بھی ہیں،  عوام میں ان کی ایسی عظمت ہے کہ اگر اودے پور (راجستھان) میں آپ کی خدمت میں یہ خادم یا ہمارے شیخ الحدیث محدث کبیر علامہ ضیاء المصطفىٰ صاحب اور وہ مقرر صاحب ساتھ ساتھ جائیں تو آپ خود ہم لوگوں پر گھاس بھی نہیں ڈالیں گے اور ان کے آرام و آسائش کے لیے سب کچھ قربان کر دینے میں اپنی معراج سمجھیں گے۔ ❗️ اپنی تقریر میں بار بار یہ کہا کہ: 👇 " اللہ تمہیں آواز دے رہا ہے۔'' (حالانکہ) اللہ آواز سے منزہ ہے۔ اس کا کلام آواز سے پاک ہے۔ اس پر محدث کبیر نے انہیں پرچہ دیا تو سخت برہم ہو گئے۔ ❗️ اور اپنی وجاہت کے زعم میں بہت نازیبا کلمات کہے گئے، ❗️ ان کے بعض مریدوں نے بد تمییزیاں بھی کیں، خود میرے ساتھ اس قسم کے حوادثات پیش آچکے ہیں۔ ❗️ فتاوی جامعہ اشرفیہ، ❿، ص: 132، نصیحت: ✍️ یہ واقعہ اور حضرت مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ کا ارشاد ہمیں اس سنگین حقیقت کی طرف متوجہ کرتا ہے کہ:👇 🔹 امامت محض ایک پیشہ یا روزگار کا ذریعہ نہیں، بلکہ ایک عظیم دینی ذمہ داری ہے۔✅ امام صرف نماز پڑھانے والا نہیں ہوتا، بلکہ وہ قوم کا دینی رہبر، معلم، مبلغ، اور مقتدیوں کے عقائد و اعمال کا نگہبان ہوتا ہے۔✅ 🔹 اگر امام قرآن کی صحیح تلاوت نہ کر سکے، طہارت و نماز کے مسائل سے ناواقف ہو، یا فسق و بدعت کا مرتکب ہو، تو اس کے پیچھے نماز مکروہ یا حتیٰ کہ فاسد ہو جاتی ہے، اور پورے محلے کا دین خطرے میں پڑ جاتا ہے، معاذاللہ! 🔹 ایسے افراد جو دین کی بنیادی باتوں سے ناواقف ہوں، انہیں مسندِ امامت پر بٹھانا گویا اپنی عبادات کو برباد کرنا ہے۔ 🔹 اور افسوس! آج جب کسی کی غلطی پر اصلاح کی کوشش کی جائے، تو وہ ناراض ہو جاتا ہے، دشمنی پر اتر آتا ہے، حالانکہ دین کی بھلائی کے لیے نرمی و برداشت سے نصیحت قبول کر لینا اصل دینداری ہے۔ 🔹 امت کو چاہیے کہ امام منتخب کرتے وقت دیانت، علم، قراءت، فقہ، شریعت فہمی اور تقویٰ کو معیار بنائیں، نہ کہ صرف خوش الحانی یا ظاہری مقبولیت کو۔ 🔹 عوام و خواص سب کو یہ سمجھنا چاہیے کہ:👇 🌿 اللہ تعالیٰ کی طرف نسبت کے معاملے میں زبان درازی اور لاعلمی کی کوئی گنجائش نہیں۔ اللہ تعالیٰ کے لیے آواز، جسم، جہت، اور مخلوق کی صفات ثابت کرنا کفریہ عقائد و خیالات ہیں۔ 🔹 علما و مصلحین کو چاہیے کہ علم و حکمت کے ساتھ اصلاح کرتے رہیں، اگرچہ لوگ ناراض ہوں، کیونکہ حق گوئی ہی اصل خیر خواہی ہے 📚 یاد رکھیں:👇👇👇 جو اللہ تعالیٰ کی ناراضی سے بچنا چاہتا ہے، اسے لوگوں کی ناراضی کی پروا نہیں کرنی چاہیے۔ 🕋 امام وہی ہو جو سنتوں کا عالم ہو، فاسق و بدعتی نہ ہو۔ 💠 ہر مسلمان اپنی نماز، عقیدہ، اور دین کی حفاظت کے لیے فاسق یا بدعقیدہ امام کے پیچھے نماز پڑھنے سے گریز کرے۔ 📖 جسے اللہ تعالیٰ نے علم دیا ہو، اُسے چاہیے کہ صبر و حلم کے ساتھ جہالت کا علاج کرے، اور دین کے تحفظ کے لیے کلمۂ حق بلند کرتا رہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں دین کی صحیح سمجھ، عمل کی توفیق، اور حق گوئی کا حوصلہ عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ محمد عمار رضا قادری رضوی پلاموی ❾ ذی الحجہ 1446ھ، جمعہ مبارکہ *لنک کےساتھ شیئر کریں:*👇 *فیضانِ اعلیٰ حضرت  گروپ*👇 Https://chat.whatsapp.com/GiXtMiuIVDH4vb1njLCn6d *فیضان اعلیٰ حضرت، و ردِّ وہابیہ دیابنہ* 👇 https://whatsapp.com/channel/0029Va6A5Kn5K3zaa8nAIE0q *تحریری کلام خوشبوئے رضا* 👇 https://whatsapp.com/channel/0029VaRNRUV0QeaoFzrqZL22/104 *کلکِ رضا یوٹیوب چینل* 👇 🩵 https://youtube.com/@kilkeraza9770?si=NrURVY066vdJfYf4 https://t.me/Urdu_Tahrir_Telegram/479 ✅✅💜💜🟣🟣
❤️ 👍 👌 💯 9

Comments