
سرِ بندگی
May 28, 2025 at 05:11 PM
🌸 خدمت دین کے لئے یہ تین کام کریں 🌸
دین کی خدمت کرنا یہ ایک عظیم سعادت، رب کی طرف سے ایک خاص انتخاب اور بے مثال کرم ہے۔ لیکن یہ عند اللہ مقبول خدمت کا شرف اور مقام یونہی نہیں ملتا۔ اس کے لیے دل کی پاکیزگی، اعمال کی نیکی، اور اخلاص و عاجزی کے ساتھ مسلسل کوشش ضروری ہے۔
پہلا کام:
نیک اعمال کی پابندی اور دعا کہ
یا اللہ! مجھے اپنے دین کی خدمت کا شرف عطا فرما اور مقبول خدمت کا جو تیری رضامندی کا ذریعہ ہو
دوسرا کام:
خدمتِ دین کے لیے خود کو قابل بنانا،،، یعنی صلاحیت (علم، فہم، ہنر) اور صالحیت (عبادت، تقویٰ، سچائی، اخلاص) حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرنا۔
تیسرا کام:
اسباب و وسائل کے حصول کے لیے دعا کے ساتھ ساتھ مناسب کوشش کرتے رہنا۔ نہ صرف منتظر بننا، بلکہ مناسب درجہ متحرک رہنا۔
پھر جب اللہ تعالیٰ اپنی خاص رحمت سے کسی درجہ خدمت دین کی توفیق عطا فرمائے تو اس پر شکر ادا کرتے ہوئے دیانت داری، محنت اور خلوص نیت کے ساتھ اس خدمت کو انجام دیتے رہنا۔
اصل بات یہ ہے کہ ہمیں اس بات کی ایسی فکر نہیں کرنی چاہیے کہ ہم خدمت دین"پھل" بن رہے ہیں یا "جڑ"۔ ( یعنی آپ کی خدمات لوگوں کے سامنے ظاہر ہیں یا چھپی ہوئی ہیں) یہ اللہ کا کام ہے۔ ہمیں بس اس کی تقسیم پر راضی ہو کر اخلاص کے ساتھ اپنی ڈیوٹی اور ذمہ داری ادا کرتے رہنا ہے۔
اور جب بندہ اخلاص کے ساتھ دین کی خدمت میں جُت جاتا ہے، تو پھر آپ پھل ہوں یا جڑ ( لوگوں کو نظر آتے ہوں یا نہ) اللہ تعالیٰ خود آپ کی ظاہری آفات اور باطنی فتنوں سے حفاظت فرماتا ہے،،،، رب تعالیٰ خود نگہبان بن جاتا ہے۔
بس اخلاص کے ساتھ لگے رہو... اللہ خود راستے کھولے گا، مواقع دے گا، قبول فرمائے گا۔
علوی عفی عنہ
https://whatsapp.com/channel/0029Vanx7Cn1Hsq0YoAhXT3j