سرِ بندگی
سرِ بندگی
June 12, 2025 at 02:10 PM
القرآن : ضبط مشيتنا قرآن: ہمارے چلنے کے انداز کو قابو میں رکھتا ہے۔ "ولا تمشِ في الأرض مرحا" زمین میں اکڑ کر نہ چلو۔ ضبط صوتنا آواز پر قابو رکھنے کی تعلیم دیتا ہے۔ "واغضض من صوتك" اپنی آواز کو دھیما رکھو۔ ضبط نظراتنا نگاہوں کو قابو میں رکھنے کا حکم دیتا ہے۔ "ولا تمدنَّ عينيك" اپنی نظریں (حرص و حسد سے) مت بڑھاؤ ضبط سمعنا سننے کے عمل میں احتیاط سکھاتا ہے۔ "ولا تجسسوا" چپکے چپکے کسی کی باتیں مت سنو (تجسس نہ کرو)۔ ضبط طعامنا کھانے پینے میں اعتدال کا درس دیتا ہے۔ "ولا تسرفوا" فضول خرچی نہ کرو۔ ضبط ألفاظنا بات چیت کے الفاظ کو سنوارنے کا حکم دیتا ہے۔ "وقولوا للناس حسنا" لوگوں سے بھلے اور اچھے طریقے سے بات کرو۔ ضبط مجالسنا ہماری بیٹھکوں (مجلسوں) کی تہذیب سکھاتا ہے۔ "ولا يغتب بعضكم بعضا" تم میں سے کوئی کسی کی غیبت نہ کرے۔ القرآن دستور للحياة قرآن ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے۔ أدھم شرقاوی کی وال سے

Comments