
Benazir Income Support Programme✅
May 23, 2025 at 10:02 AM
چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر سے ملاقات
ملاقات کے دوران سینیٹر روبینہ خالد نے رکنِ قومی اسمبلی کو بی آئی ایس پی کے مالی امدادی پروگرامز، ادائیگی کے نئے نظام، موبائل رجسٹریشن وینز، اندراج کے طریقہ کار اور بینظیر ہنر مند پروگرام کے تحت مستحق خواتین اور انکے گھرانوں کے منتخب افراد کی سکل ٹریننگ کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ نیز بی آئی ایس پی میں عملے کی کمی جیسے اہم مسئلہ پر گفتگو ہوئی۔ ایم این اے سید نوید قمر نے بھی مختلف فورمز پر بی آئی ایس پی سے متعلق معاملات اور تجاویز سے آگاہ کیا۔مزید برآں، بی آئی ایس پی کو مزید مؤثر بنانے اور مستحقین تک پروگرام کی رسائی بہتر کرنے کے لیے پارلیمانی تعاون کو یقینی بنانے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

👍
🌳
🙏
6