
Azadi Digital
June 12, 2025 at 02:14 PM
پاکستان نے JF 35 کے شیئرز آسمان پر پہنچادئے
چند ہی روز قبل حکومتِ پاکستان نے اعلان کیا کہ وہ چین سے چالیس J-35 ففتھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیارے، KJ-500 اواکس، اور HQ-19 بیلسٹک میزائل دفاعی نظام حاصل کرنے پر اصولی اتفاق کر چکی ہے۔ اعلان کے ساتھ ہی چینی دفاعی صنعت کے حصص آسمان سے باتیں کرنے لگے اور خطّے میں عسکری توازنِ قوٰی پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔
ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا کی ذیلی کمپنی شینیانگ ایئرکرافٹ کے حصص میں Shanghai Stock Exchange پر یومیہ حد (10٪) تک اضافہ ریکارڈ ہوا، جبکہ ایروسپیس نانہو الیکٹرانک انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے سپلائرز نے 15٪ تک چھلانگ لگائی۔ سرمایہ کاروں نے اسے نہ صرف J-35 کی پہلی برآمد بلکہ چین کے دفاعی ایکسپورٹ پورٹ فولیو کی عالمی قبولیت پر ’ریٹ آف ریٹرن‘ کے طور پر دیکھا۔
یہ J-35/FC-31 - شینیانگ کا طیارہ AESA ریڈار، کم ریڈار کراس سیکشن، اور PL-17 طویل فاصلے کے میزائل کے ساتھ دشمن کی فضائی حدود میں گہری رسائی اور ’بے-آواز‘ حملے کی صلاحیت دیتا ہے۔اپنے کمپیکٹ فریم کی وجہ سے مختصر رن ویز پر بھی آپریٹ ہو سکتا ہے، جس سے PAF کو ہمالیائی اور بحری دونوں محاذوں پر 360° فضائی نگرانی میسر آئے گی۔
🚨
#teampdc
https://whatsapp.com/channel/0029VaDuOWo2ZjCvSRjSP33q

🇮🇱
1