Azadi Digital
Azadi Digital
June 12, 2025 at 06:05 PM
ریسکیو 1122 سوات 12 جون 2025 سوات: کبل کے علاقے ڈھڈاہارہ میں دریائے سوات سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ریسکیو 1122 سوات کے مطابق آج ڈھڈاہارہ کے مقام پر مقامی افراد کی اطلاع پر دریائے سوات سے ایک نامعلوم شخص کی جسد خاکی برآمد کی گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم موقع پر روانہ ہوئی اور کارروائی کرتے ہوئے لاش کو دریا سے نکالا۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو ضروری طبی معائنے کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبل منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی جانچ کے بعد لاش کو شناخت اور قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق لاش کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔ ترجمان ریسکیو1122 سوات https://whatsapp.com/channel/0029VaDuOWo2ZjCvSRjSP33q
Image from Azadi Digital: ریسکیو 1122 سوات  12 جون 2025 سوات: کبل کے علاقے ڈھڈاہارہ میں دریائے س...
🇮🇱 1

Comments