Azadi Digital
Azadi Digital
June 13, 2025 at 01:34 AM
ڈسپیرٹی الاؤنس اور خیبر پختونخوا پولیس (شبیر درانی) 2022 سے 2025 تک وفاقی حکومت نے تیسری مرتبہ ڈسپیرٹی الاؤنس دینے کا اعلان کردیا ڈسپیرٹی الاؤنس سے قانوناً ان محکموں کے ملازمین کو باہر رکھا جاتا جو اپنے بیسک تنخواہوں کے برابر کوئی الاؤنس لے رہا ہوں ؟ مطلب ڈسپیرٹی الاؤنس ایک سکیل میں کام کرنے والے ملازمین کے درمیان تفریق کو ختم کرنے کے لیے دیا جاتا ہے ؟ ڈسپیرٹی الاؤنس کا اعلان چونکہ ہر بار وفاقی حکومت کرتا ہے جو بعد میں صوبائی حکومتیں بھی اس پر عملدرآمد کرکے صوبائی ملازمین کو اوپر درج فارمولے کے تحت دیتے ہیں ؟ آب ایک غلط فہمی بن گئی ہے جس کی بنیاد پر 2022 سے 2025 تک خیبر پختونخوا پولیس فورس کو پہلے 30 فیصد اور اس کے بعد 15 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس سے محروم رکھا گیا ہے ؟ چونکہ 13 جون 2025 کو خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے اور ایک بار پھر وفاقی حکومت نے 10 جون کو بجٹ پیش کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی دینے کا اعلان کردیا ہے ؟ اسلئے ضروری سمجھتا ہوں کہ صوبائی حکومت بلخصوص وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کو اس تکنیکی غلطی کا احساس دلاؤ کہ خیبر پختونخوا پولیس فورس سو فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس کا حقدار ہے ؟ وزیر اعلیٰ صاحب اگر وفاقی حکومت اسلام آباد پولیس فورس کو ڈسپیرٹی الاؤنس سے باہر رکھتے ہیں تو آپ کو یاد دلاتا ہوں کہ وہ دارالخلافہ الاؤنس لیتے ہیں ؟ مطلب اسلام آباد پولیس ایک بنیادی تنخواہ سے ستر پچہتر فیصد زیادہ الاؤنسز اور مراعات حاصل کر رہے ؟ جبکہ خیبر پختونخوا پولیس کوئی بھی محترم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا یاد رکھیے کہ کوئی بھی ایسا الاؤنس نہیں لے رہے ہیں جو ان کی بنیادی تنخواہوں کی برابر ہو ؟ ورنہ آپ پولیس فورس کے کسی بھی جوان کی پے رول چیک کرسکتے ہیں خیبر پختونخوا پولیس کو بدقسمتی سے آج سے پندرہ سال پہلے عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں ریسک الاؤنس کے نام پر پانچ چھ ہزار روپے دئیے گئے تھے جس کی وجہ سے چھان بین کئے بغیر پچھلے پندرہ سال اور بلخصوص 2022 سے ڈسپیرٹی الاؤنس سے خیبر پختونخوا پولیس فورس کو باہر رکھا جا رہا ہے ؟ یہی وجہ ہے کہ کانسٹبل تو دور کی بات ہے آج ایک سینئر پولیس انسپکٹر پرائمری سکول ٹیچر بلکہ کسی بھی دوسرے محکمہ کے کلرک سے کم تنخواہ لیتے ہیں مطلب ڈسپیرٹی الاؤنس سے محرومی نے پولیس فورس کی تنخواہیں کلاس فور ملازمین کے برابر کردئیے ہیں محترم وزیر اعلیٰ صاحب اس بار پولیس فورس کے ساتھ چار سال سے ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کرے وہ بھی چھان بین کے بعد کیونکہ کہ خیبر پختونخوا پولیس فورس سو کے سو فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس کے حقدار ہے (شبیر درانی) https://whatsapp.com/channel/0029VaDuOWo2ZjCvSRjSP33q

Comments