
حب چوکی ساکران نیوز🕐
May 14, 2025 at 08:09 AM
_*ساکران: ہائی پاور لائن کا اسپارک، آگ بھڑک اٹھی، قریبی آبادیوں کو خطرہ*_
_ساکران (ساکران نیوز اردو) ساکران کے علاقے رانا مارکیٹ کے قریب شاپر کانٹے کے مقام پر بجلی کی ہائی پاور ٹینشن لائن میں اسپارکنگ کے باعث گھاس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی گوٹھوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، ہائی وولٹیج لائن سے پیدا ہونے والے اسپارک نے خشک گھاس میں آگ لگا دی جو تیز ہوا کے باعث تیزی سے پھیل گئی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی، جبکہ فائربریگیڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں قریبی گوٹھوں کو بھی خطرہ لاحق ہو چکا ہے اور لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو رہے ہیں۔ حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ آگ لگنے کی اصل وجہ اور نقصانات کا تخمینہ تاحال واضح نہیں ہو سکا۔ ساکران نیوز اردو اس واقعے کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔_

😢
1