
حب چوکی ساکران نیوز🕐
May 29, 2025 at 06:50 AM
حب:: میں شدید گرمی کی لہر، انتظامیہ غفلت کی نیند سو گئی شہری بلبلا اٹھے
حب (نمائندہ خصوصی سب کی آواز حب نیوز): بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب میں شدید گرمی کی لہر نے شہریوں کو بے حال کر دیا ہے، مگر ضلعی انتظامیہ بدستور بے حسی اور غفلت کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکا ہے، لیکن عوام کو نہ کوئی ریلیف دیا گیا ہے، نہ کوئی حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں شہر کی سڑکیں تپتے ہوئے لوہے کا منظر پیش کر رہی ہیں، راہگیر سائے کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں، اور مسافر پانی کے ایک گھونٹ کو ترس رہے ہیں۔ اس کے باوجود حب کی انتظامیہ مکمل خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ نہ کہیں واٹر کولر نصب کیے گئے، نہ ہی ہنگامی کیمپ قائم کیے گئے، اور نہ ہی ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے کسی قسم کی آگاہی مہم چلائی گئی۔
شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ "حب جیسے بڑے اور اہم شہر میں اگر یہی صورت حال ہے تو بلوچستان کے دور دراز علاقوں کا کیا حال ہوگا ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کسی سانحے کا پیش خیمہ بن سکتی ہےماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر اقدامات نہ کیے گئے تو ہیٹ اسٹروک اور پانی کی کمی کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع کا خطرہ ہے۔ مقامی افراد نے حکومت بلوچستان اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حب انتظامیہ کی غفلت کا نوٹس لیا جائے اور فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کیا جائے