
تحفظ ختم نبوت
June 13, 2025 at 03:58 AM
آج 12 جون 2025 کو ائیر انڈیا کا یہ طیارہ (فلائٹ AI171) احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب میگھانی نگر کے علاقے میں ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ طیارہ بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر تھا جو احمد آباد سے لندن گیٹوک جا رہا تھا اور اس میں 242 افراد سوار تھے، جن میں 230 مسافر اور 12 عملے کے ارکان شامل تھے۔ بظاہر طیارے کی صرف ٹیل بچی ہے باقی سب جل کر خاکستر ہو گیا ہے، اس وقت امدادی کارروائیاں جاری ہیں
انڈین میڈیا کے مطابق گجرات کے سابق وزیر اعلی وجے روپانی سمیت 200 سے زائد لوگ اس پلین کریش میں ہلاک ہو چکے ہیں۔
ایئر انڈیا نے تصدیق کی کہ احمد آباد سے لندن گیٹوک جانے والے اس طیارے میں 242 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے، جن میں 169 ہندوستانی، 53 برطانوی، 1 کینیڈین اور 7 پرتگالی شہری شامل تھے۔
