
SIALKOT BEAUTY NEWS
June 12, 2025 at 03:27 AM
سیالکوٹ شہر کے تقریباً ہر چوک پر 4 سے 5 ٹریفک پولیس اہلکار کھڑے ہوتے ہیں، لیکن اس کے باوجود ٹریفک کا نظام دن بدن خراب ہوتا جا رہا ہے
اکثریہ اہلکار اپنے فرض کی بجائے آپس میں گپیں لگا رہے ہوتے ہیں یا کسی غریب موٹر سائیکل سوار یا ریڑھی والے کو گھیر کر کھڑے ہوتے ہیں، جبکہ اصل مسئلے جیسے ٹریفک جام، سگنلز کی کمی، اور غلط سمت میں چلتی ٹریفک کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔جب شہری ان سے گزارش کرتے ہیں کہ ٹریفک جام کھلوایا جائے یا کسی مسئلے کی نشاندہی کی جائے تو بدتمیزی سے جواب ملتا ہے، گویا ہم ان سے کوئی ذاتی کام کہہ رہے ہوں۔بھیڑ پُلّی جیسے حساس مقامات پر تو بعض اوقات دونوں طرف سے ایک ساتھ ٹریفک چھوڑ دی جاتی ہے، جس سے کسی بڑے حادثے کا خطرہ ہوتا ہے۔
ڈی پی او سیالکوٹ اور ڈی ایس پی ٹریفک سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ:
ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تربیت کی جائے اور ان کو ان کی اصل ذمہ داری یاد دلائی جائے۔شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت دی جائے۔ صرف چالان کرنا مقصد نہ ہو، بلکہ عوام کو ٹریفک قوانین کی آگاہی بھی دی جائے۔ ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کے لیے مستقل نگرانی کی جائے۔
👍
❤️
📲
😂
💯
😢
❌
❤
👊
😎
81