تراشے (Tarashe)
May 15, 2025 at 11:09 AM
*شادی بہت آسان ہے، بس معاشرے سے آنکھیں بند کر لیں*
گھر کی تعمیر ہو رہی تھی، تو چھوٹے بھائی کی شادی کا پروگرام بنا۔ اس سے پوچھا، کہاں کرنی ہے؟ اسکی مرضی کی جگہ جا کر لڑکی کے گھر والوں سے بات کی۔ انہوں نے رضامندی ظاہر کی۔ ایک ہی نشست میں بات ہوئی کہ ہم نے جہیز نہیں لینا، انہوں نے کہا ہمارا بھی کوئی مطالبہ نہیں۔ دو تین بعد میں نے اس کا نکاح کرنے کا پروگرام بنایا کہ مجھے واپس دبئی جانا تھا۔ پروگرام بھی ایسے کہ دن کو ارادہ بنایا اور مغرب کے بعد نکاح کا وقت طے کردیا۔
جس بھائی کا نکاح کرنا تھا وہ بیچارہ گھر کی کنسٹرکشن کے سارے معاملات دیکھ رہا تھا۔ مغرب سے کوئی آدھا گھنٹا پہلے میں کنسٹرکشن سائیٹ پہ گیا تو وہ اینٹیں سیٹ کروا رہا تھا اگلے دن کیلئے۔ مجھے غصہ آیا کہ آدھے گھنٹے بعد اسکا نکاح ہے اور یہ یہاں پھر رہا ہے۔ بڑے بھائیوں والی جھاڑ پلائی، تو پتہ چلا اس بیچارے کو کسی نے بتایا ہی نہیں تھا۔ گھر والوں نے سمجھا، میں نے بتا دیا ہوگا، اور میں سمجھا گھر والوں نے بتا دیا ہوگا۔
گھر کے قریب مسجد میں مغرب کی نماز پڑھی اور جو بندے نماز میں تھے انہی کو کہا کہ رک جائیں ایک نکاح ہے۔ نکاح کے آٹھ 8 ماہ بعد سادہ سا ولیمہ ہوا۔ اور بس۔ کسی رشتہ دار سے مشورہ کیا، نہ کسی اور سیانے بندے سے___
لوگوں کی طرف سے اندھے اور بہرے ہو کر آسان زندگی جئیں۔ ورنہ ہمارے معاشرے میں لوگ مرنے والے کے گھر کھانا ٹھونستے ہوئے بھی نقص نکالنے سے باز نہیں آتے۔

❤️
👍
👌
💯
✅
✔️
❣
🔥
😂
😮
52