تراشے (Tarashe)
May 16, 2025 at 12:27 AM
*چار چیزیں زندگی میں کبھی نہ چھوڑیں* *1-شکر کرنا نہ چھوڑیں* ورنہ آپ نعمتوں میں زیادتی اور اضافے سے محروم ہو جائیں گے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: وَلَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيْدَنَّكُمْ (اگر تم شکر کرو گے تو میں تم کو مزید دوں گا) (سورة إبراہيم :آیت 7) *2-اللہ تعالیٰ کا ذکر نہ چھوڑیں* ورنہ آپ اس سے محروم ہو جائیں گے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو یاد رکھے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: فَاذْکُرُوْنِیْ اَذْکُرْکُمْ (تم میرا ذکر کرو میں تمہیں یاد رکھوں گا) (سورة البقرة: آیت 152) *3-دعا کو نہ چھوڑیں* ورنہ قبولیت سے محروم ہو جائیں گے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: أَدْعُوْنِيْ أَسْتَجِبْ لَكُمْ (تم مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا) (سورة غافر:آیت 60) *4-استغفار نہ چھوڑیں* ورنہ نجات سے محروم ہو جائیں گے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: وَمَا كَانَ اللهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُوْن (اللہ تعالیٰ ان کو عذاب دینے والا نہیں ہے جب کہ وہ استغفار کرتے ہوں) (سورة الأنفال :آیت 33)۔
❤️ 👍 💐 💯 😭 🫶 39

Comments