تراشے (Tarashe)
May 18, 2025 at 05:49 AM
*ایسی ہوتی ہے بیویاں*
الجھتی ہیں ، ناراض ہوتی ہیں ، بگڑتی ہیں اور پھر آپ کے ہی قدموں میں بکھر جاتی ہیں ۔
روپیہ روپیہ جوڑتی ہیں ،کبھی آپ کی جیب سے بچا بچا کے اور کبھی بچوں کے پیسے بھی ملا کے ۔
کتنی بھولی ہوتی ہیں یہ کہ سینت سینت کر جمع کیا ہوا روپیہ آپ کی اولاد پر لگا دیتی ہیں اور بازار سے گھر کی آرائش اور استعمال کی چیزیں بھی منگا لیتی ہیں ۔
آپ کے حصے کا کام بھی کرتی ہیں ، اور گھر میں پورا دن محنت ہی میں لگی رہتی ہیں اور بدلے میں انہیں چاہیئے صرف آپ کی ایک ۔۔۔۔۔۔۔۔ نظر
محبت بھری مسکراہٹ اور تسلیم پر راضی ہو جاتی ہیں۔
دیکھئے نا ! گھر بنانا اور چلانا آپ کی ذمہ داری اور اس کو سنبھالنا سجانا اور سنوارنا ان کی ذمہ داری ،
کھانے کا بہترین حصہ آپ کے لیے بچا کر رکھتی ہیں اور بسا اوقات آپ یہ پوچھنا بھی بھول جاتے ہیں کہ اس نے کھانا کھایا بھی کہ نہیں !!!
کتنی تکلیف سہہ کر وہ آپ کے بچے کو پیدا کرتی ہیں
اور پھر جب آپ بوڑھے ہوتے ہیں تو ان سے آپ کے لئے لڑتی بھی ہیں کہ "ابو کا خیال رکھو "
اپنی بیماری اور پریشانی میں بھی آپ کی خدمت نہیں بھولتی ہیں ،
اگر وقت آ پڑے تو یہ بیچاری اپنی جان بھی وار دیتی ہیں ۔
اور بتاؤں سب سے بڑی عنایت انکی تب ہوتی ہے کہ جس سے میں بھی ہر دم نہال ہوتا ہوں ،کہ آپ کی آخرت کی بھی سوچتی ہیں ۔۔۔ کیسی مہربان اور شفیق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیک بیویاں اس وقت اور تڑپ اٹھتی ہیں ، جب قرآن کی تلاوت ، ذکر و اذکار اور اللہ کی عبادت میں آپ کاہلی کے مرتکب ہوتے ہیں ، یا سستی کے مارے نماز آپ گھر ہی پڑھنا چاھتے ہیں ، تو یوں ناراض ہوتی ہیں جیسے کہ آپ نے ان کے بچائے ہوئے پیسے چرالیے ہوں ۔
ہیں نا بہت ظالم بیویاں ۔ کہ آپ کا ساتھ چھوڑتی ہی نہیں
اور آخرت کی فکر میں بھی رہتی ہیں
ایسی ہوتی ہیں نیک بیویاں
اللہ تعالی ان نیک بیویوں کی رفاقت آخرت میں بھی نصیب فرمائے ، آمین
"ربنا ھب لنا من ازواجنا و ذریاتنا قرة اعین واجعلنا للمتقین اماما"
"لیتخذ احدکم قلبا شاکرا ولسانا ذاکرا و زوجة مومنة ، تعینہ علی آخرتہ...

❤️
👍
🤲
❤
👌
👎
💖
💞
🙂
41