تراشے (Tarashe)
June 11, 2025 at 02:39 AM
مدینہ کے بیشتر لوگ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ پر انحصار کرتے تھے۔ ایک تہائی اُن سے قرض لیتے تھے، ایک تہائی کا وہ قرض چُکاتے تھے، اور ایک تہائی کو ماہانہ مشاہرہ بھیجتے تھے۔ (١)
یہی سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ اگر اپنے غلاموں کے درمیان ہوتے تو لباس اور حلیے کی سادگی کی وجہ سے پہچانے نہ جاتے تھے۔ (٢)
(١) (تاريخ دمشق لابن عساكر : ٢٩٤/٣٥)
(٢) (التواضع والخمول لابن أبي الدنيا : ١٤٤)
❤️
👍
💓
🖕
🙏
🤍
🥹
25