PSX News Updates
PSX News Updates
June 8, 2025 at 04:39 PM
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا ٹکرز اسلام آباد 8 جون 2025 سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 2025-26کےلئے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی وفاقی بجٹ 2025ـ26 دس جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا 11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق 13 جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کو قواعد و ضوابط کے مطابق بحث کےلئے وقت دیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی وفاقی بجٹ پر بحث 21 جون تک جاری ہے گی وفاقی بجٹ 2025-26 پر بجٹ 21 جون کو سمیٹی جائے گی،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق 22 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہو گا 23 جون کو قومی اسمبلی میں 2025- 26 کے مختص کردہ ضروری اخراجات پر بحث ہوگی،سردار ایاز صادق 24 اور 25 جون کو ڈیمانڈز،گرانٹس،کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ ہوگی،سپیکر سردار ایاز صادق 26 جون کو فنانس بل کی قومی اسمبلی سے منظوری ہوگی 27 جون کو سپلیمنٹری گرانٹس سمیت دیگر امور پر بحث اور ووٹنگ ہوگی،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق قومی اسمبلی کے شیڈول سیشن میں کسی قسم کی تبدیلی سپیکر کے اجازت سے ممکن ہوگی

Comments