Multan Discovery HD
Multan Discovery HD
June 12, 2025 at 05:39 PM
*وزیر تعلیم پنجاب کی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس۔* وزیرِ اطلاعات پنجاب، محترمہ عظمیٰ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں عوام کو حقائق سے باخبر رکھنے اور تعلیمی ویژن پر روشنی ڈالنے کا موقع ملا۔ 49 بلین روپے کی لاگت سے سکولوں میں سہولیات کی فراہمی اور تعمیر و مرمت کا کام مکمل کیا جارہا ہے۔ جہاں پہلے شکایات تھیں، وہاں اَب کام ہو رہا ہے — شفاف، تیز اور مؤثر۔ یہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تعلیمی ویژن کا عملی اظہار ہے۔ جو بچے کل اسکولوں سے باہر تھے، آج کلاس رومز میں ہیں۔ جہاں کہیں اساتذہ کی کمی تھی، آج وہاں امید کی روشنی ہے۔ ہونہار اسکالرشپ صرف مالی امداد نہیں، یہ اعتماد کا نام ہے، وہ اعتماد جو بہاولپور کی بیٹی کو LUMS اور راجن پور کی بیٹی کو کنگ ایڈورڈ تک لے گیا، بغیر کسی فیس کے، پورے وقار کے ساتھ۔ یہ ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا وعدہ: اعلیٰ تعلیم، سب کے لیے۔ ایک سال میں جو خواب نسلوں سے ادھورے تھے، اُن پر عملی کام شروع ہوا ہے۔ نہ صرف اسکولوں کے دروازے کھلے، بلکہ نظام بھی بدلا؛ انرولمنٹ، اَساتذہ، شناخت، تربیت، غذائیت، کھیل اور سہولت، سب ایک جامع ویژن کے تحت۔ یہ ایک تعلیمی انقلاب کا ابتدائی نقشہ ہے۔ ہم نے 12,000 اَرلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کلاس رومز سے ساڑھے چار لاکھ بچوں کو علم کی دنیا سے جوڑا ہے، جہاں بنیاد صرف تعلیم نہیں، بلکہ تجسس، تخیل اور تخلیق کی رکھی جا رہی ہے۔

Comments