
Unofficial Sindh Police
June 5, 2025 at 01:52 PM
*عید الاضحیٰ پر کراچی میں گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری*
سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) نے عید الاضحیٰ کے موقع پر کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے متعلق خصوصی شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق عوام کو عید کے دنوں میں معمول سے بہتر گیس کی فراہمی میسر رہے گی۔
ترجمان سوئی سدرن کے مطابق جمعہ 6 جون (چاند رات) کو گیس کی بندش معمول کے وقت رات 9:30 بجے کے بجائے رات 12:00 بجے کی جائے گی۔
ہفتہ 7 جون (عید کا پہلا دن) صبح 5:00 بجے گیس کی فراہمی بحال کر دی جائے گی، اور اس کے بعد پورے دن گیس کی بندش نہیں ہوگی۔
اتوار 8 جون (عید کا دوسرا دن) اور پیر 9 جون (عید کا تیسرا دن) کو بھی پورے دن گیس کی فراہمی جاری رہے گی، پیر کو رات 12 بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔
منگل 10 جون سے گیس کی فراہمی پرانے شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔
https://whatsapp.com/channel/0029VarPJCNAu3aGmhCUmp2N