Unofficial Sindh Police
Unofficial Sindh Police
June 12, 2025 at 12:24 AM
*ڈیوٹی منشی کو غیر رسمی اختیارات دینے کا عمل بند — ڈیوٹیوں کی تقسیم کا ہیڈ محرر ہی واحد ذمہ دار ہوگا-* ایس ایس پی ضلع ایسٹ نے تھانوں میں ایک غیر محسوس انتظامی خامی کی نشاندہی کی ہے، جس کے تحت باقاعدہ تعینات ہیڈ محرر کی موجودگی کے باوجود “ڈیوٹی منشی” کو ڈیوٹی لگانے کے غیر رسمی اختیارات دیے جاتے رہے ہیں جس وجہ سے تھانے کے اندرونی نظم میں ابہام اور بے ضابطگی پیدا ہوتی رہی ہے۔ پولیس قواعد کے مطابق: • صرف ہیڈ محرر کو SHO کی ہدایت پر ڈیوٹیوں کی تقسیم، ریکارڈ کی نگرانی اور دیگر انتظامی امور کا اختیار حاصل ہے۔ • “ڈیوٹی منشی” جیسا کوئی عہدہ قواعد میں موجود نہیں ہے۔ ایس ایس پی صاحب ایسٹ نے تمام SHOs کو ہدایت جاری کی ہے کہ: • غیر رسمی طور پر اختیارات منتقل کرنے کا عمل فی الفور بند کیا جائے۔ یہ اقدام تھانوں میں انتظامی شفافیت، پیشہ ورانہ نظم و ضبط، اور بہتری کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ ترجمان ضلع شرقی پولیس
👍 ❤️ 8

Comments