🌹 اردو ادب 📚
June 8, 2025 at 06:29 PM
*بســـــم اللـــــه الـــــرحـــــمٰــن الــــرحــــیـــم*
{ *مختصر سیرت حضرت ابراہیم علیہ السلام*}
{ *کل 13 قسطیں ہیں، قسط نمبر: 12*}
⭐️ *ملت ابراہیم کے اصل پیروکار*
یہود و نصارٰی کا یہ دعویٰ تھا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام انہی کے مذہب پر تھے، لیکن اللہ ﷻ نے قرآن پاک میں بہت سے مقامات پر ان کے اس دعوے کو باطل قرار دیا اور اس کی زبردست تردید کی اور ان کی جہالت اور کم علمی کو واضح کرتے ہوئے فرمایا کہ، *یٰۤاَهْلَ الۡکِتٰبِ لِمَ تُحَآجُّوۡنَ فِیۡۤ اِبۡرٰهِیۡمَ وَ مَاۤ اُنۡزِلَتِ التَّوۡرٰۃُ وَ الۡاِنۡجِیۡلُ اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِہٖ ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ، هٰٓاَنۡتُمۡ هٰٓؤُلَآءِ حَاجَجۡتُمۡ فِیۡمَا لَکُمۡ بِهٖ عِلۡمٌ فَلِمَ تُحَآجُّوۡنَ فِیۡمَا لَیۡسَ لَکُمۡ بِهٖ عِلۡمٌ ؕ وَ اللّٰهُ یَعۡلَمُ وَ اَنۡتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ، مَا کَانَ اِبۡرٰهِیۡمُ یَهُوۡدِیًّا وَّ لَا نَصۡرَانِیًّا وَّ لٰکِنۡ کَانَ حَنِیۡفًا مُّسۡلِمًا ؕ وَ مَا کَانَ مِنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ، اِنَّ اَوۡلَی النَّاسِ بِاِبۡرٰهِیۡمَ لَلَّذِیۡنَ اتَّبَعُوۡہُ وَ هٰذَا النَّبِیُّ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ؕ وَ اللّٰهُ وَلِیُّ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ* (سورہ آل عمران: 65 تا 68) (اے اہل کتاب! تم ابراہیم کے بارے میں کیوں بحث کرتے ہو حالانکہ تورات اور انجیل ان کے بعد ہی تو نازل ہوئی تھیں، کیا تمہیں اتنی بھی سمجھ نہیں ہے؟ دیکھو! یہ تم ہی تو ہو جنہوں نے ان معاملات میں اپنی سی بحث کرلی ہے جن کا تمہیں کچھ نہ کچھ علم تھا، اب ان معاملات میں کیوں بحث کرتے ہو جن کا تمہیں سرے سے کوئی علم ہی نہیں ہے؟ اللہ جانتا ہے، اور تم نہیں جانتے، ابراہیم نہ یہودی تھے، نہ نصرانی، بلکہ وہ تو سیدھے سیدھے مسلمان تھے، اور شرک کرنے والوں میں کبھی شامل نہیں ہوئے، ابراہیم کے ساتھ تعلق کے سب سے زیادہ حق دار وہ لوگ ہیں جنہوں نے ان کی پیروی کی، نیز یہ نبی (آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور وہ لوگ ہیں جو (ان پر) ایمان لائے ہیں، اور اللہ مومنوں کا کارساز ہے۔)
⭐️ ایک اور مقام پر اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، *وَ مَنۡ اَحۡسَنُ دِیۡنًا مِّمَّنۡ اَسۡلَمَ وَجۡهَهٗ لِلّٰهِ وَ هُوَ مُحۡسِنٌ وَّ اتَّبَعَ مِلَّةَ اِبۡرٰهِیۡمَ حَنِیۡفًا ؕ وَ اتَّخَذَ اللّٰهُ اِبۡرٰهِیۡمَ خَلِیۡلًا* (سورہ النسآء: 125) (اور اس شخص سے کس کا دین اچھا ہو سکتا ہے جس نے اللہ کے حکم کو قبول کیا اور وہ نیکوکار بھی ہے اور ابراہیم کے دین کا پیرو ہے (اور یہ معلوم ہی ہے کہ) اللہ نے ابراہیم کو اپنا دوست بنایا تھا)
⭐️ اس آیت مبارکہ میں اللہ پاک نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پیروی کی ترغیب دی ہے کیونکہ آپ صحیح دین پر قائم تھے اور سیدھی راہ پر گامزن تھے، آپ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے تمام احکامات پر عمل کیا اسی لئے اللہ پاک نے آپ کو اپنا خلیل بنا لیا.
⭐️ *أولو العزم رسول*
حضرت ابراہیم علیہ السلام کا اسم گرامی قرآن مجید کی 25 سورتوں میں 69 دفعہ آیا ہے جن میں سے 15 مقامات صرف سورۃ بقرۃ میں ہیں، اللہ پاک نے بہت سے مقامات پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کی تعریف کی ہے.
⭐️ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا شمار ان پانچ اولوالعزم پیغمبروں میں ہوتا ہے جن کو اللہ پاک نے قرآن پاک میں تمام انبیاء میں سے خاص طور پر نام لے کر ذکر فرمایا ہے.
⭐️ *حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت شعاری*
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے پوری زندگی احکام الہٰی کی کماحقہ ادائیگی کر کے اطاعت اور رسالت کا حق نہایت خوبی سے ادا کیا آپ علیہ السلام کی اسی خوبی کو اللہ تعالیٰ نے اقوام عالم کے لئے بطور نمونہ پیش کیا ارشاد باری تعالیٰ ہے، *وَ اِبۡرٰهِیۡمَ الَّذِیۡ وَفّٰۤی* (سورہ النجم: 37) (اور ابراہیم علیہ السلام کے صحیفوں میں بھی، جو مکمل وفادار رہے؟)
⭐️ یعنی انہیں جتنے احکام دیے گئے انہوں نے سب کی تعمیل کی، آپ نے کبھی اپنی بڑی سے بڑی ذمہ داری سے لیکر چھوٹی سے چھوٹی نیکی کو بھی فراموش نہ چکیا اور اللہ پاک نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی چند باتوں میں آزمائش کی تو انہوں نے ان باتوں کو پورا کر دکھایا.
جاری ہے.....
❤️
🇮🇹
💚
😂
6