🌹 اردو ادب 📚

6.5K subscribers

About 🌹 اردو ادب 📚

Official WhatsApp Channel Of Urdu Adab یہ چینل صرف اور صرف اسلامی تواریخ، واقعات، اچھی باتیں، حکایات، عبادات اور تعلیمات کے لیے ترتیب دیا گیا ہے اس میں سلسلہ وار اقساط ارسال کی جائے گی۔ جو حضرات سلسلہ وار قسطیں پڑھنے کا شوق رکھتے ہیں وہ اس میں شامل ہوجائے۔ https://whatsapp.com/channel/0029Va5NdllKLaHfWG6Hxi1j

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

🌹 اردو ادب 📚
6/14/2025, 4:33:14 PM

*✍🏻گناہوں کی نحوست کا اثر اگر دل کی بجائے چہرے پر ہوتا تو انسان گناہوں سے بچنے کے لیے خود کو ہر ممکن مشقت میں ڈالنا پسند کرتا، بات یہ ہے کہ قلب جو آنکھوں کے آگے عیاں نہیں ہے، گناہ رفتہ رفتہ اس قلب کو ویران کرتے ہیں انسان کو احساس بھی نہیں ہوتا اور وہ مردہ ہو جاتا ہے۔ ایمان کی دولت کو کھو دیتا ہے۔ احساسات کی فطرت سے محروم ہو جاتا ہے۔ دل کو گناہوں سے سیاہ و پتھر کر لیتا ہے، اور پھر اس ویران قلب کا بوجھ اٹھائے وہ دنیا میں دیوانوں کی طرح ٹکریں مارتا رہتا ہے لیکن سکھ وہ کہیں نہیں پاتا، پس عقلمند وہ ہے جو دل کے مردہ پن کو پہچانے اور اسے رب کی یاد اور تقوی سے زندہ کرنے کی کوشش کرے۔۔* ❤️ 💐 ✍🏻   📩  📤 *ˡᶦᵏᵉ ᶠᵒˡˡᵒʷ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ* *🌹 اردو ادب 📚* 🪀👇🏻 ------------------------------------------➌------------------------------------------ *https://chat.whatsapp.com/JztkDG0mXSlBFSDc1kEQ4w*

Post image
❤️ 👍 🇵🇰 💚 🙏 🤍 🥹 25
Image
🌹 اردو ادب 📚
6/14/2025, 4:24:22 PM

*_🏵🌷پیغامِ زندگـــی🌷🏵_* *🌹 کڑوا سچ 📚* *✍🏻اگر گھر میں بکری یا مرغی پلی ہو تو شام ہوتے ہی یعنی غروب آفتاب کے وقت سے اس کو ڈھونڈنا شروع کر دیتے ہیں اور بچے جو قوم کے مستقبل کہے جاتے ہیں وہ رات کے بارہ بجے تک گھومتے پھرتے ہیں۔* 😔😔😔 ❤️ 💐 ✍🏻   📩  📤 *ˡᶦᵏᵉ ᶠᵒˡˡᵒʷ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ* *🌹 اردو ادب 📚* 🪀👇🏻 ------------------------------------------➌------------------------------------------ *https://chat.whatsapp.com/JztkDG0mXSlBFSDc1kEQ4w*

Post image
👍 ❤️ 💯 🇵🇰 💚 😢 😮 15
Image
🌹 اردو ادب 📚
6/14/2025, 4:58:43 PM

❁ ❁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁ ✮┣ l ﺑِﺴْـــﻢِﷲِﺍﻟـﺮَّﺣـْﻤـَﻦِﺍلرَّﺣـِﻴﻢ ┫✮ •–▤–●–▤▤–●–▤▤–●–▤▤–●–▤–• ︽︽︽︽︽︽︽︽︽︽ *▣_ شہادت حسین _▣* ︾︾︾︾︾︾︾︾︾︾ *◈- پوسٹ- 02-◈* *▣- محرم الحرام- فضائل و مسائل -▣* ◆══◆══◆══◆══◆══◆ *※ (9-10) نو دس محرم کا روزہ-1 ※* *▣__ صحیح بخاری میں حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ طیبہ میں تشریف لائے تو یہود کو دیکھا کہ وہ اس دن کو روزہ رکھا کرتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا "_تم روزہ کیوں رکھتے ہو ؟ کہنے لگے یہ بہت اچھا دن ہے, اس دن میں حق تعالیٰ نے بنی اسرائیل کو ان کے دشمن فرعون سے نجات دی تھی اس لئے حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس دن کا روزہ رکھا,* *▣__ یہ سن کر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ہم بہ نسبت تمہارے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی موافقت کے زیادہ حق دار ہیں، پھر آپ ﷺ نے خود بھی روزہ رکھا اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو بھی اس دن کے روزے کا حکم دیا۔* *®_ صحیح بخاری ،* *▣__صحیح مسلم میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رمضان کے بعد افضل روزہ محرم کا ہے اور فرض نماز کے بعد افضل نماز تہجد کی نماز ہے۔* *®_ صحیح مسلم,* *"▣___ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ میں جب بھی عاشورا کا دن آتا آپ روزہ رکھتے لیکن وفات سے پہلے جو " عاشوراء کا دن آیا تو آپ نے عاشوراء کا روزہ رکھا اور ساتھ ہی یہ بھی ارشاد فرمایا کہ دس محرم کو ہم بھی روزہ رکھتے ہیں اور یہودی بھی روزہ رکھتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کے ساتھ ہلکی سی مشابہت پیدا ہو جاتی ہے, اس لئے اگر میں آئندہ سال زندہ رہا تو صرف عاشورہ کا روزہ نہیں رکھوں گا بلکہ اس کے ساتھ ایک رزوہ اور ملاؤں گا تا کہ یہودیوں کے ساتھ مشابہت ختم ہو،* *"▣_ لیکن عاشوراء کا دن آنے سے پہلے حضور اللہ علیہ وسلم کا آپ کو اس پر عمل کرنے کا موقع نہیں ملا لیکن چونکہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرما دی تھی اس لئے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین نے عاشوراء کے روزہ میں اس بات کا اہتمام کیا اور 9 محرم یا 11 محرم کا ایک روزہ اور ملا کر رکھا اور اس کو مستحب قرار دیا اور تنہا عاشورا کے روز ور رکھنے کو حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کی روشنی میں مکروہ تنزیہی اور خلاف اولیٰ قرار دیا۔* https://whatsapp.com/channel/0029Va5NdllKLaHfWG6Hxi1j *👆🏻 واٹس ایپ چینل کو فالو کریں_،* *▣_ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد میں ہمیں ایک سبق اور ملتا ہے وہ یہ کہ غیر مسلموں کے ساتھ ادنی مشابہت بھی حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے پسند نہیں فرمائی حالانکہ وہ مشابہت کسی برے اور نا جائز کام میں نہیں تھی بلکہ ایک عبادت میں مشابہت تھی کہ اس دن جو عبادت وہ کر رہے ہیں اسی دن ہم بھی وہی عبادت کر رہے ہیں لیکن آپ ﷺ نے اس کو بھی پسند نہیں فرمایا کیوں؟* *"_ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو جو دین عطا فرمایا ہے وہ سارے ادیان سے ممتاز ہے۔* *"▣__ جب عبادت, بندگی اور نیکی کے کام میں بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشابہت پسند نہیں فرمائی تو اور کاموں میں اگر مسلمان ان کی مشابہت اختیار کریں تو یہ کتنی بری بات ہوگی, اگر یہ مشابہت جان بوجھ کر اس مقصد سے اختیار کی جائے کہ میں ان جیسا نظر آؤں تو یہ گناہ کبیرہ ہے۔* *⚀• :➻┐ حوالہ- شہادت حسین رضی اللہ عنہ، ( مجموعہ افادات)* ◰ ◱ ◴ ◵ ◶ ◷ ◸ ◹ ◺ ◸ ◹ ◺ ◶ ◷ ◸ ◹ ◺ ◸ 💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕

👍 💚 ❤️ 🇵🇰 10
🌹 اردو ادب 📚
6/14/2025, 4:51:14 PM

*✨ہمارے معاشرے کی تلخ حقیقت* 😭😭 *✍🏻کچھ خواتین کسی فوتگی والے گھر بھی جائیں تو واپس آ کر اس طرح تبصرہ کر رہی ہوتی* *ہیں کہ بیٹی نے تو نیا سوٹ ڈالا تھا اسے تو دکھ ہی نہیں تھا۔* *بہو تو ایسے ہنس ہنس کہ بات کر رہی تھی جیسے اس کی دیرینہ خواہش پوری ہو گئی ہو.،* *کوئی زیادہ رو رہا ہو تو اعتراض،* *کوئی صبر کر کے بیٹھا ہو تو مسئلہ،* *گھر صاف تو تبصرہ،* *صاف نا ہو تو تنقید...* *تمہیں کس نے حق دیا ہے دوسروں کو جج کرنے کا ؟؟* *کسی کا جوتا پہن کر جب تک خود نا چلو، تب تک اس کے چلنے پر اعتراض نا کرو.* *خود تو 4 پلیٹ بریانی تناول کر کے ڈکار بھی نا ماریں اور دوسروں پر تابڑ توڑ حملے..* *خدارا رحم کریں..* *کم از کم سوگ میں شامل نہیں ہو سکتی تو بلا وجہ ان کی عزت بھی نا اچھالیں،،* *یہ وقت سب پر، ہر گھر  میں آنا ہے اور آتا ہے..* *ہمارے مرد حضرات بھی کچھ کم نہیں، دو لفظ تعزیت کے تو ٹھیک طرح سے بولنے آتے نہیں* *اور سیاسی تھیٹر ایسے سجا کہ بیٹھ جاتے ہیں کہ فوتگی پر نہیں الیکشن کمپین پر آئے ہوں،،* *جس کے سر سے باپ کا سایہ اٹھا ہے کوئی اس کی بھی تو دلجوئی کرے،* اس کے غم کا مداوا بھی تو  کوئی کرے، *لیکن ہمیں کسی کے غم سے کیا ؟* *ہم تو "رسم دکھاوا" کے لیے گئے ہیں،* *ہماری بلا سے کوئی مرتا ہے تو مرے،* *ہم تو پوچھیں گے کہ بھائی جی کھانے کا انتظام ہو گیا نا ؟؟* *کتنی دیگیں بنوانی ہیں ؟؟* *6 دیگیں تو کم ہیں،* *برادری بھی ہے،* *محلے داری بھی ہے.* *وہ بیچارہ باپ کے سوگ کو بھول کر اس پریشانی میں لگ جاتا ہے کہ کہاں سے قرض پکڑوں،* *کیونکہ کھانا صحیح نا بنایا تو باتیں ہوں گی، ساری زندگی باپ کا کھایا مرنے پر روٹی بھی صحیح نا دے سکا ؟؟* *ہمیں سوچنا ہو گا کون لوگ ہیں ہم ؟؟ کیا یہ کام  مسلمان کی شان کے لاٸق ہیں. ؟؟؟* *جانوروں کا بھی کوئی مر جائے تو وہ ایسے دعوتیں نہیں اڑاتے اور اشرف المخلوقات کا تاج پہن کر حیوانیت کی ساری حدیں عبور کر جانا... کہاں کی انسانیت ہے.* *میں نے میت کے گھر میں ایسی آوازیں بھی سنی ہیں جو دیگ پر بانٹنے میں لگا ہوتا ہے اسے کہا جاتا ہے "ذرا پلیٹ میں 4 بوٹیاں زیادہ ڈال دینا وہ داماد بھی آیا ہے تو اسے کھانا دینا ہے."* *وہ بیٹی جو ماں یا باپ کی میت پر رو رو کر ہلکان ہو رہی تھی جیسے ہی جنازہ اٹھتا ہے تو وہ سارا غم پس پشت ڈال کر کھانا تقسیم  کرنے میں لگ جاتی ہے کہ سسرال والے بھی آئے ہیں، انہیں کھانا نا ملا تو ساری زندگی باتیں سننے کو ملیں گی کہ تیرے باپ کی میت پر تو ہمیں کھانا بھی نہیں پوچھا کسی نے...* *میں نے اس بات پر بھی تبصرے سنے ہیں کہ سالن میں تو "تری" (گھی) ہی نہیں تھا، ہماری پلیٹ میں تو بس شوربا ہی آیا،..* **ہم بحیثیت معاشرہ ظالم بن گئے ہیں، خوشیاں تو کجا ہم نے مَرگوں کو بھی اپنے "شریکے"* *پورے کرنے کے لیے ایک ایونٹ بنا لیا ہے..* *جب میں کہتا ہوں الٰہی میرا حال دیکھ* *حکم ہوتا ہے بندے ذرا اپنا نامہ اعمال دیکھ* "اے اللّٰـــہ میری وفات سے پہلے میری اصلاح کر دینا اور میرا بہترین اختتام کرنا اور مجھے موت دینا اس حال میں کہ تو مجھ سے بے انتہا راضی ہو اور میرے جانے کے بعد کسی کو مسخر کر دینا جو میرے لیئے دعا گو رہے" آمیـــــــــــــــــن ياربی۔ آمین یارب العالمین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم تسلیما کثیرا کثیرا کثیرا *👈🏻یہ `"گروپ"` صرف ہندوستانی ممبران کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔* *🚫 بہت ہی معذرت کے ساتھ ممبران سے ہماری درخواست ہے کہ پڑوسی ملک سے تعلق رکھنے والے حضرات ہمارا `گروپ` "اردو ادب" جوائن کے لئے ریکویسٹ نہ کریں، امید ہے کہ حالات کی رعایت کرنے میں آپ ہماری مدد کر کے اتفاقِ راۓ کا اظہار فرمائیں گے۔* جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء۔ `منجانب: ایڈمن اردو ادب۔` ❤️ 💐 ✍🏻ㅤ  📩  📤 *`ˡᶦᵏᵉ ᶠᵒˡˡᵒʷ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ`* *🌹 اردو ادب 📚* 🪀👇🏻 ------------------------------------------➌------------------------------------------ https://chat.whatsapp.com/JztkDG0mXSlBFSDc1kEQ4w

👍 ❤️ 💚 😢 🇵🇰 🤲 13
🌹 اردو ادب 📚
6/14/2025, 4:10:07 PM

*✍🏻اپنا سب کچھ حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر قربان کرنے والے صحابی کون تھے؟* *کل کا صحیح جواب* *👍حضرت ابو بکر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ*

❤️ 👍 💚 16
🌹 اردو ادب 📚
6/14/2025, 4:56:58 PM

❁ ❁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁ ✮┣ l ﺑِﺴْـــﻢِﷲِﺍﻟـﺮَّﺣـْﻤـَﻦِﺍلرَّﺣـِﻴﻢ ┫✮ •–▤–●–▤▤–●–▤▤–●–▤▤–●–▤–• ︽︽︽︽︽︽︽︽︽︽ *▣_ شہادت حسین _▣* ︾︾︾︾︾︾︾︾︾︾ *◈- پوسٹ- 01-◈* *▣- محرم الحرام- فضائل و مسائل -▣* ◆══◆══◆══◆══◆══◆ *※ محرم کی حقیقت ※* *▣_سب سے پہلے بات یہاں سے چلتی ہے کہ یہ مہینہ معظم محترم ہے یا منحوس ہے؟ بعض لوگ اس کو منحوس سمجھتے ہیں اور وجہ اس کی یہ ہے کہ ان کے نزدیک شہادت بہت بری اور منحوس چیز ہے اور چونکہ حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت اس میں ہوئی ہے اس لئے اس میں وہ کوئی تقریب اور خوشی کا کام شادی نکاح وغیرہ نہیں کرتے۔* *▣_ اس کے برعکس مسلمانوں کے ہاں یہ مہینہ محترم معظم اور فضیلت والا ہے۔ محرم کے معنی ہی محترم معظم اور مقدس کے ہیں۔ عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس مہینے کو اس لئے فضیلت ملی کہ حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت اس میں ہوئی۔ یہ غلط ہے اس مہینے کی فضیلت اسلام سے بھی بہت پہلے سے ہے۔* *▣_ بنی اسرائیل کو حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ فرعون سے اسی دن میں نجات ہوئی, اس نعمت پر اداء شکر کے طور پر اس دن کے روزہ کا حکم ہوا اور بھی بہت سی فضیلت کی چیزیں اس میں ہوئی ہیں۔ البتہ یوں کہیں گے کہ حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت میں زیادہ فضیلت اس لئے ہوئی کہ ایسے فضیلت والے ماہ میں واقع ہوئی,* *▣__ جب یہ ثابت ہوا کہ یہ مہینہ اور دن افضل ہے تو اس میں نیک کام بہت زیادہ کرنے چاہئیں, نکاح وغیرہ خوشی کی تقریبات بھی اس میں زیادہ کرنی چاہئیں, اس میں شادی کرنے سے برکت ہوگی لیکن ہے یہ بری بات اس لئے سمجھی جاتی ہے کہ بہت دنوں سے یہ غلط باتیں کوٹ کوٹ کر دل میں بھری ہوئی ہیں، سو سال کا کفر بھرا ہوا جلدی سے نہیں نکلتا وہ نکلتے ہی نکلتا ہے۔* *⚀• :➻┐ حوالہ- شہادت حسین رضی اللہ عنہ، ( مجموعہ افادات)* https://whatsapp.com/channel/0029Va5NdllKLaHfWG6Hxi1j *👆🏻 واٹس ایپ چینل کو فالو کریں_،* ◰ ◱ ◴ ◵ ◶ ◷ ◸ ◹ ◺ ◸ ◹ ◺ ◶ ◷ ◸ ◹ ◺ ◸ 💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕

❤️ 👍 🇵🇰 💚 10
🌹 اردو ادب 📚
6/15/2025, 2:59:35 AM

*‫اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُاللهِ و بَرَكَاتُهُ َ!* *سلام کا جواب لازمی دیا کریں!!* *وَعَلَيْكُمْ اَلسَّلَامُ وَرَحْمَةُاللهِ و بَرَكَاتُهُ!!!* *🌅صـبـــــح بــخیــر زنــدگی🌅* *صباح الخير والنور والسرور مرحبا* *صبح کی ابتدا اس پاک پرور دگار کے* *نام سے جس نے ہمارے وجود کو انمول* *نعمتوں سے نواز کر ہمیں اشرف* *المخلوقات جیسا بلند درجہ عطا فرمایا۔* *༻✿❀✺•⊰❉⊱•✺•⊰❉⊱•✺❀✿༺* *🤲🏻ﺍﮮ_ﺍﻟﻠّٰﮧ____!!* *ﮨﺮ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﭘﻨﺎﮦ ﮔﺎﮦ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﯼ ﭘﻨﺎﮦ ﮔﺎﮦ ﺗُﻮ ﮨﮯ، ﮨﺮ ﺷﺨﺺ ﻣﺪﺩﮔﺎﺭ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﺍ ﻣﺪﺩﮔﺎﺭ ﺗُﻮ ﮨﮯ، ﻣﯿﺮﯼ ﻓﺮﯾﺎﺩ ﺳﻦ، ﻣﯿﺮﯼ ﺩﻋﺎ ﮐﻮ ﻗﺒﻮﻟﯿﺖ ﮐﺎ ﺩﺭﺟﮧ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎ, ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﺎﺯﮔﺸﺖ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﺍ ﭨﮭﮑﺎﻧﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﺎﺱ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﮮ...!* *🤲🏻ﺍﮮ_ﭘﺎﻟﻨﮯ_ﻭﺍﻟﮯ___* *ﺗُﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺍُﺱ ﻋﻈﻤﺖ ﮐﮯ ﻭﺍﺳﻄﮯ ﺳﮯ ﮐﮧ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﻧﻔﺴﺎﻧﯽ ﺧﻮﺍﮨﺸﺎﺕ ﺍﻭﺭ ﻓﺘﻨﻮﮞ ﮐﺎ ﮔُﺰﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ، ﺍﻭﺭ ﻭﮨﻢ ﻭ ﮔﻤﺎﻥ ﮐﯽ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﻣﺪﺍﺧﻠﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ، ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﺗﺪﺑﯿﺮ ﺟﺴﮯ ﺑﺪﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﯽ، ﻣﺠﮭﮯ ﺁﺯﻣﺎﺋﺶ ﻭ ﺍﻣﺘﺤﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻣﯿﺎﺏ ﮐﺮ ﺍﻭﺭ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﮐﮯ ﺷﺮ ﺳﮯ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﻓﺮﻣﺎ اور ہمارے رزق میں، عزت میں، صحت و عمر میں برکت عطا فرمائے اور ﯾﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﮐﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﻃﺮﻑ ﺍِﺱ ﺣﺎﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﻭﺍﭘﺲ ﺑُﻼ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﻧﺪﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﺷﮏ ﻭ ﺷُﺒﮧ ﻧﮧ ﭘﺎﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮐﯿﻮﮞ ﮐﮧ ﺗُﻮ ﺍﺭﺣﻢ ﺍﻟﺮﺍﺣﻤﯿﻦ ﮨﮯ...!* *༻✿❀✺•⊰❉⊱•✺•⊰❉⊱•✺❀✿༺* *💦💧بِرَحْمَتِكَ يَآ أَرْحَمَ الرَّحِمِينَ* *آمِينْ يارب العالمــــین💧💦*

Post image
❤️ 🤲 🇵🇰 👍 10
Image
🌹 اردو ادب 📚
6/14/2025, 5:02:48 PM

*✍🏻حضرت عمر کے بعد وہ کون سے سلطان تھے جنہوں نے بیت المقدس فتح کیا تھا؟* *👍 سلطان نور الدین زنگی* *❤️سلطان صلاح الدین ایوبی* *☺️سلطان علاؤالدین سلجوقی* *🥰سلطان محمد فاتح* *👆🏻ان سوالات کو جواب ضرور دیا کریں بیشک غلط ہی ہو اس سے آپ کے علم میں اضافہ ہوگا*

❤️ 👍 🥰 🇵🇰 💚 148
🌹 اردو ادب 📚
6/14/2025, 4:17:51 PM

*✍🏻جب ایک بیٹی اپنی ماں کو ساری زندگی حجاب میں دیکھتی ہے۔* *تو پردے اور چادر کی اہمیت سے خود بخود واقف ہو جاتی ہے"* *یاد رہیں ______* *نیک اور دین دار عورتیں نسلیں سنوار دیتی ہیں؛* *جب ایک مرد دین دار بنتا ہے تو دین گھر کی دہلیز تک پہنچ جاتا ہے* *اور اگر عورت دین دار بن جائے تو دین نسلوں تک پہنچ جاتا ہے....!!* ❤️ 💐 ✍🏻   📩  📤 *ˡᶦᵏᵉ ᶠᵒˡˡᵒʷ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ* *🌹 اردو ادب 📚* 🪀👇🏻 ------------------------------------------➌------------------------------------------ *https://chat.whatsapp.com/JztkDG0mXSlBFSDc1kEQ4w*

Post image
❤️ 👍 🇵🇰 💚 💯 🤎 🥰 19
Image
🌹 اردو ادب 📚
6/14/2025, 9:14:41 AM

*✍🏻ایسی زندگی میں جہاں ہیڈ فون کی تاریں ایک ساتھ مڑتی رہیں، کیا یہ اتفاق ہے کہ 97 ہزار کلومیٹر لمبی خون کی نالیاں کبھی الجھتی نہیں ہیں؟ تو تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟* ❤️ 💐 ✍🏻   📩  📤 *ˡᶦᵏᵉ ᶠᵒˡˡᵒʷ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ* *🌹 اردو ادب 📚* 🪀👇🏻 ------------------------------------------➌------------------------------------------ *https://chat.whatsapp.com/JztkDG0mXSlBFSDc1kEQ4w*

Post image
❤️ 👍 💚 🇵🇰 😭 😮 🥹 53
Image
Link copied to clipboard!