Muhammad Mazhar Hussain Official
Muhammad Mazhar Hussain Official
May 15, 2025 at 03:19 PM
راستے میں آتے ہوئے میں نے دیکھا کہ ایک رکشے والا دوسرے رکشے والے سے لڑ رہا تھا۔ کچھ فاصلے پر دو موٹر سائیکل سوار بھی آپس میں جھگڑ رہے تھے اور لوگ بیچ بچاؤ کر رہے تھے۔ وہ لوگ سمجھا رہے تھے کہ بات کو لڑائی کے بغیر بھی حل کیا جا سکتا ہے، مسئلے کا حل صرف لڑنا نہیں۔ میں نے سوچا، اگر یہی لوگ جو اس وقت چھڑوا رہے ہیں، خود ایسی ہی صورت میں ہوتے تو شاید یہ بھی لڑ رہے ہوتے اور انھی باتوں کو بھول جاتے جو اس وقت دوسروں کو سمجھا رہے ہیں۔ انسان جب خود کسی مسئلے کا شکار نہیں ہوتا تو بہت کچھ سوچتا اور سمجھاتا ہے، لیکن جب خود پر وہی کیفیت آتی ہے تو اکثر جذبات غالب آ جاتے ہیں، اور عقل اور دلیل پیچھے رہ جاتی ہے۔ اسی لیے اصل عقل مندی یہ ہے کہ انسان مشکل وقت میں بھی اپنے اصول اور باتیں یاد رکھے، وہی کرے جو وہ دوسروں کو کہتا ہے۔ یہی کردار کی سچائی ہے۔
❤️ 👍 💯 😢 🇵🇸 👌 🇵🇰 💚 267

Comments