
Muhammad Mazhar Hussain Official
May 17, 2025 at 02:01 PM
*سونا، چاندی اور شلجم*
ایک مسافر کسی بڑے ریگستان میں راستہ بھول گیا ۔ بد قسمتی سے کھانا بھی ختم ہو چکا تھا اور برداشت کی طاقت نہ رہی تھی۔ ہاں کمر سے کچھ روپے بندھے تھے ۔ جب اردگرد پھر کر غریب نے کہیں راہ نہ پائی تو بے چینی سے جان دے دی ۔
کچھ عرصے بعد اس طرف کسی قافلے کا گزر ہوا تو دیکھا کہ مرنے والے کے سامنے روپیوں کی ہمیانی رکھی ہے اور زمین پر یہ لکھا ہوا ہے۔
”مال و دولت سے پیٹ نہیں بھرتا۔ سونے چاندی سے شلجم اچھے ہیں جن سے پیٹ تو بھر سکتا ہے“۔
*پیغام حکایت:*
یہ حکایت ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ دولت و ثروت اُس وقت بے معنی ہو جاتی ہے جب بنیادی ضروریات پوری نہ ہوں۔ انسان کی اصل ضرورت کھانا، پانی اور زندگی کی بقا ہے، نہ کہ سونا چاندی۔ مال کی اہمیت اُس وقت تک ہے جب تک وہ ضرورتوں کو پورا کر رہا ہو، وگرنہ بھوک میں چند شلجم بے وقعت سونے کے ڈھیر سے کہیں بہتر ہیں۔
مت ٹٹولا کیجیے میرے لفظوں سے میری ذات
اپنی ہر تحریر کا عنوان نہیں ہوں میں۔
*✍🏻:مظہر قادری*
❤️
👍
😢
❤
💖
🙏
🇵🇸
🌹
💯
😮
161